حضرت امام محمّد باقر علیہ السلام نے فرمایا۔۔

کاشفی

محفلین
حضرت امام محمّد باقر علیہ السلام نے فرمایا۔۔


1- جو بھی اللہ رب العزت پر توکل کرے مغلوب نہیں ہوگا اور جس نے بھی گناہ سے اللہ رب العزت کی پناہ مانگی وہ شکست نہیں کھائے گا ۔

2- بردباری اور شکیبائي دانا اورعالم شخص کا لباس ہے ۔

3- حق اور حقیقت کے بیان کی راہ میں استوار اور ثابت قدم رہئے کیونکہ اگر کسی نے ” مشکلات کی بنا پر ” حق کا انکار کیا اور اس سے چشم پوشی کی تو وہ ” باطل راستے میں ” زيادہ مشکلات سے دوچار ہوجائے گا۔

4- دنیا میں بھائیوں سے ملاقات ، ان کو چیزیں دینے اور نیکی و بھلائی کرنے سے بڑھ کر کوئی اچھی چیز نہیں ہے ۔

5- ۔آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب بھی میری امت کے دو گروہ نیک و صالح ہوئے تو میری پوری امت نیک و صالح ہوگی اوراگر یہ دوگروہ برے اور بدعنوان ہوئے تو میری تمام امت کو برائی اور بدعنوانی کی طرف لے جائیں گے ۔ان میں سے ایک گروہ فقہا اور دانشور ہیں اور دوسرا گروہ حکمران اور فرمانروا ہیں۔

6- اللہ رب العزت کی جانب سے نعمتوں کی فراوانی کا سلسلہ نہیں ٹوٹتا ہے مگر یہ کہ بندے شکر کرنا چھوڑدیں ۔



اے پاک و منزہ رب تو پروردگار حق و حقیقت ہے ۔ یا اللہ میرے نیک اعمال ناچیز ہیں پس تو میرے ان اعمال میں اضافہ فرما اور قیامت کے دن مجھے اپنے عذاب سے محفوظ رکھ اور مجھے اپنی عفو وبخشش کا حقدار قراردے کیونکہ صرف تو ہی توبہ قبول کرنے اور بخشنے والا اور مہربان ہے ۔ آمین ثم آمین
 

AHsadiqi

محفلین
بہت خوب جزاک اللہ خیر الجزا خداوند عالم ہمیں ان حکیمانہ ارشادات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
 
Top