سیما علی

لائبریرین
E3DtV5Z.jpg
 
سیما علی

لائبریرین
اکیسویں شب تھی کہ قضا کر گئے حیدرّ
اور جانب اللہ و پیمبر گئے حیدر ّ
زینبّ نے کہا جانب کوثر گئے حیدر ّ
غل حیدریوں مین ہوا کو گزر گئے حیدرّ
فریاد ہے خالق کی دہائی ہے نبی کی
رحلت ہوئی داماد رسول عربی کی
 
سیما علی

لائبریرین
نرسیسان : (ایک عیسائی عالم جو بغداد میں سفارتِ برطانیہ کا انچارج بھی تھا )
”اگر یہ بے مثال اور عظیم خطیب(علی علیہ السلام) آج بھی منبر کوفہ پر آکر خطبہ دیں تو مسجد ِ کوفہ اپنی تمام تر وسعت کے باوجود یورپ کے تمام رہبران او رعلماء سے کھچا کھچ بھرجائے گی۔یہ رہبراورعلماء اس لیئے آئیں گے کہ وہ اپنے علم کی پیاس اس درِ شہر علم کے بیکراں سمندر سے بجھا سکیں ۔ ”
حوالہ کتاب”داستانِ غدیر“،نقل از کتاب”ماہونہج البلاغہ“،صفحہ3۔
 
سیما علی

لائبریرین
اے مومنوں شجاعت حیدر کا تھا یہ حال
کمال تھا صبر وشکر میں وہ شاہ باکمال
دینا سے جب کہ اٹھہ گیے مبوب ذوالجلال
آزار مرتضی کو لگے دینے بد خصال
کیا کیا نہ شیر حق پہ مصیبت گذر گی
اعداء کے ظلم وجور سے زھراء بھی مرگی
اب پیٹنے کی جا ء ھے غلامان مرتضی
آقا کی گوش دل سے مصیبت سنو ذرا
ایسا کریم ایسا سخی ایسا پیشواء
بے جرم حق کے سجدے میں مجروح ھوگیا
فرصت نہ دی نماز کی اس روزے دارکو
نہلا دیا لہو میں شہ ذوالفقعار کو
میرانیس
 
سیما علی

لائبریرین
امام علیہ السلام کے آخری وصیت نامے سے چند اقتباسات نقل کرنے کی سعادت حاصل کر رہی ہوں
آپ نے فرمایا کہ
اے حسن و حسین (علیھما السلام) میں آپ کو خدا سے ڈرنے کی تلقین کرتا ہوں اور دنیا کی طلب مت کرنا۔ پھر فرمایا کہ اے بیٹا حسن میں تمہیں اس چیز کی وصیت کرتا ہوں جس کی مجھے رسول اللہ نے کی تھی اور وہ یہ کہ جب امت تم سے مخالفت کی راہ پر چلنے لگے تو تم گھر میں خاموشی سے بیٹھ جانا، آخرت کے لئے گریہ کرنا اور دنیا کو اپنا مقصد نہ قرار دینا، نہ اسکی تلاش میں دوڑ دھوپ کرنا۔ نماز کو اول وقت میں ادا کرنا اور زکوٰت کو وقت پر مستحقین تک پہنچانا۔ مشتبہ امور پر خاموش رہنا اور غضب و رضا کے موقع پرعدل و میانہ روی سے کام لینا۔ اپنے ہمسایوں سے اچھا سلوک کرنا اور اور مہمان کی عزت کرنا۔ مصیبت زدہ لوگوں پر رحم کرنا، صلہ ء رحمی ادا کرنا اور غرباء و مساکین کو دوست رکھنا، ان کے ساتھ بیٹھنا اور تواضع و انکساری اختیار کرنا کہ یہ افضل عبادت ہے۔ اپنی آرزو اور امیدوں کو کم کرنا اور موت کو یاد رکھنا۔ میں تمہیں حکم دیتا ہوں کہ ظاہر و باطن دونوں طریقوں سے خدا سے ڈرتے رہنا۔ بغیر غور و فکر کے بات نہ کرنا اور کام میں جلدی نہ کرنا۔البتہ کار آخرت کی ابتداء اور اس میں جلدی کرنا اور دنیا کے معاملہ میں تاخیر اور چشم پوشی کرنا۔

ایسی جگہوں سے جہاں تہمت اور ایسی مجلس سے بھی بچنا جس کے متعلق برا گمان کیا جاتا ہو کیونکہ برا ہمنشین اپنے ساتھی کو ضرور ضرر پہنچاتا ہے۔ اے بیٹا خدا کے لئے کام کرنا اور فحش و بیہودہ گوئی سے پرہیز کرنا اور اپنی زبان سے صرف اچھی چیزوں کا حکم دینا اور بری چیزوں سے منع کرنا۔ برادران دینی کے ساتھ خدا کی وجہ سے دوستی و برادری رکھنا اور اچھے شخص کے ساتھ اسکی اچھائی کی وجہ سے دوستی رکھنا اور فاسقوں کے ساتھ نرمی برتنا کہ وہ دین کو گزند نہ پہنچائیں تاہم انہیں دل میں دشمن سمجھنا اور اپنے کردار کو ان کے کردار سے الگ رکھنا تا کہ تم ان جیسے نہ ہو جاؤ۔ گزر گاہ پر نہ بیٹھنا اور بیوقوفوں اور جہلاء سے جھگڑا نہ نہ کرنا۔گزر اوقات میں میانہ روی اختیار کرنا اور اپنی عبادت میں بھی اعتدال رکھنا اور وہ عبادت چننا جس کو ہمیشہ قائم رکھ سکو۔

کوئی کھانا نہ کھانا جب تک اس کھانے میں سے کچھ صدقہ نے دے دو۔ تم پر روزہ رکھنا ضروری ہے کہ یہ بدن کی زکوٰت ہے اور جہنم کی آگ کے سامنے ڈھال ہے۔ اپنے نفس کے ساتھ جہاد کرنا اور اپنے ہمنشین (نفس) سے ڈرتے رہنا ( کہ یاد اللہ سے ہٹا نہ دے)۔ دشمن سے اجتناب کرنا اور ان محفلوں میں جانا تمہارا ضروری ہے جہاں ذکر اللہ ہوتا ہو اور دعا زیادہ کیا کرنا!!!!!!!!!!!!!!!!
 
سیما علی

لائبریرین
مولائے کائنات علیہ السلام*
‏عاجز ترین انسان وہ ہے جو دوست بنانے سے بھی عاجز ہو اور اس سے زیادہ عاجز وہ ہے جو رہے سہے دوستوں کو بھی برباد کردے؛؛؛؛
‏*نہج البلاغہ کلمات قصار* (۱۲)📗📗📗📗
 
فاخر رضا

محفلین
حضرت علی علیہ السلام کی شب ضربت، منارہ عدل کا انہدام، خانہ خدا کی بے حرمتی
آپ سب کو تعزیت
امام علی علیہ السلام کی وصیت
بازگشت
 
سیما علی

لائبریرین
دو بار نماز شہید ہوئی ایک مسجد میں ایک مقتل میں!!!
‏*قرآن لہوں میں تر دیکھا ایک کوفے میں ایک کربل میں
 
سیما علی

لائبریرین
مرحب و عنتر گرے جس کے خدائی زور سے
‏مردِ حق، شیرِ خدا، خیبر کشا، مولا علی
‏جن کے چہرے کی زیارت کرنا عبادت ہے نصیرؔ

‏وہ حدیثِ مصطفیﷺ کی رو سے ہیں مولا علی (علیہ السلام)
 
سیما علی

لائبریرین
با مدد از حیدر،شور شرف دارم
‏ب۔ه این دل محزون،شوق نجف دارم
‏ب۔ه لطف ثارالله،وَ حضرت زهرا
‏شده نوای من،ابالحسن مولا
‏شهادت حضرت علی «ع» تسلیت باد
 
سیما علی

لائبریرین
اکیس ۲١ رمضان المبارک حضرت علی علیہ السلام کا یومِ شہادت ہے، اسی مناسبت سے علامہ اقبال کے کچھ اشعار انکی کتاب اسرارِ خودی سے۔

مُسلمِ اوّل شہِ مرداں علی
عشق را سرمایۂ ایماں علی

پہلے مسلمان علی ع ہیں، مردوں کے سردار علی ہیں۔ عشق کیلیے ایمان کا سرمایہ علی ہیں۔

از ولائے دودمانش زندہ ام
در جہاں مثلِ گہر تابندہ ام

میں انکے خاندان کی محبت سے زندہ ہوں، اور دنیا میں موتیوں کی مانند چمک رہا ہوں۔

زمزم ار جوشد ز خاکِ من، ازوست
مے اگر ریزد ز تاکِ من، ازوست

اگر میری خاک سے زمزم ابلتے ہیں تو یہ انہی علی ہی سے ہے اور اگر میری انگور کی شاخ سے مے ٹپکتی ہے تو یہ انہی علی ہی سے ہے۔

از رُخِ اُو فال پیغمبر گرفت
ملّتِ حق از شکوہش فر گرفت

انکے چہرۂ مبارک سے پیغمبر (ص) فال لیا کرتے تھے، ملّتِ حق نے انکی شان و شوکت سے عزت حاصل کی۔
 
سیما علی

لائبریرین
امام علیہ السلام کے آخری وصیت نامے سے چند اقتباسات نقل کرنے کی سعادت حاصل کر رہی ہوں
آپ نے فرمایا کہ؀
اے حسن و حسین (علیھما السلام) میں آپ کو خدا سے ڈرنے کی تلقین کرتا ہوں اور دنیا کی طلب مت کرنا۔ پھر فرمایا کہ اے بیٹا حسن میں تمہیں اس چیز کی وصیت کرتا ہوں جس کی مجھے رسول اللہ نے کی تھی اور وہ یہ کہ جب امت تم سے مخالفت کی راہ پر چلنے لگے تو تم گھر میں خاموشی سے بیٹھ جانا، آخرت کے لئے گریہ کرنا اور دنیا کو اپنا مقصد نہ قرار دینا، نہ اسکی تلاش میں دوڑ دھوپ کرنا۔ نماز کو اول وقت میں ادا کرنا اور زکوٰت کو وقت پر مستحقین تک پہنچانا۔ مشتبہ امور پر خاموش رہنا اور غضب و رضا کے موقع پرعدل و میانہ روی سے کام لینا۔ اپنے ہمسایوں سے اچھا سلوک کرنا اور اور مہمان کی عزت کرنا۔ مصیبت زدہ لوگوں پر رحم کرنا، صلہ ء رحمی ادا کرنا اور غرباء و مساکین کو دوست رکھنا، ان کے ساتھ بیٹھنا اور تواضع و انکساری اختیار کرنا کہ یہ افضل عبادت ہے۔ اپنی آرزو اور امیدوں کو کم کرنا اور موت کو یاد رکھنا۔ میں تمہیں حکم دیتا ہوں کہ ظاہر و باطن دونوں طریقوں سے خدا سے ڈرتے رہنا۔ بغیر غور و فکر کے بات نہ کرنا اور کام میں جلدی نہ کرنا۔البتہ کار آخرت کی ابتداء اور اس میں جلدی کرنا اور دنیا کے معاملہ میں تاخیر اور چشم پوشی کرنا۔

ایسی جگہوں سے جہاں تہمت اور ایسی مجلس سے بھی بچنا جس کے متعلق برا گمان کیا جاتا ہو کیونکہ برا ہمنشین اپنے ساتھی کو ضرور ضرر پہنچاتا ہے۔ اے بیٹا خدا کے لئے کام کرنا اور فحش و بیہودہ گوئی سے پرہیز کرنا اور اپنی زبان سے صرف اچھی چیزوں کا حکم دینا اور بری چیزوں سے منع کرنا۔ برادران دینی کے ساتھ خدا کی وجہ سے دوستی و برادری رکھنا اور اچھے شخص کے ساتھ اسکی اچھائی کی وجہ سے دوستی رکھنا اور فاسقوں کے ساتھ نرمی برتنا کہ وہ دین کو گزند نہ پہنچائیں تاہم انہیں دل میں دشمن سمجھنا اور اپنے کردار کو ان کے کردار سے الگ رکھنا تا کہ تم ان جیسے نہ ہو جاؤ۔ گزر گاہ پر نہ بیٹھنا اور بیوقوفوں اور جہلاء سے جھگڑا نہ نہ کرنا۔گزر اوقات میں میانہ روی اختیار کرنا اور اپنی عبادت میں بھی اعتدال رکھنا اور وہ عبادت چننا جس کو ہمیشہ قائم رکھ سکو۔

کوئی کھانا نہ کھانا جب تک اس کھانے میں سے کچھ صدقہ نے دے دو۔ تم پر روزہ رکھنا ضروری ہے کہ یہ بدن کی زکوٰت ہے اور جہنم کی آگ کے سامنے ڈھال ہے۔ اپنے نفس کے ساتھ جہاد کرنا اور اپنے ہمنشین (نفس) سے ڈرتے رہنا ( کہ یاد اللہ سے ہٹا نہ دے)۔ دشمن سے اجتناب کرنا اور ان محفلوں میں جانا تمہارا ضروری ہے جہاں ذکر اللہ ہوتا ہو اور دعا زیادہ کیا کرنا۔
 
سیما علی

لائبریرین
"خدایا! میرا معاملہ اپنے عفو و بخشش سے طے کر، نہ اپنے عدل و انصاف کے معیار سے۔"

‏— مولائے کائنات امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام
‏نہج البلاغہ :خطبہ 224
 
سیما علی

لائبریرین
غصّے کے کڑوے گھونٹ پی جاؤ کیونکہ میں نے نتیجہ کے لحاظ سے اس سے زیادہ خوش مزہ و شیریں گھونٹ نہیں پائے ۔
‏(مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام نہج البلاغہ وصیت 31)
 
سیما علی

لائبریرین
فاتح نفس ___ علی ابن ابی طالب ہے
‏حق وانصاف وصداقت کے لئےجالب ہے
‏علم کا باب ہے،__ ایمان کا وہ قالب ہے
‏ایساغالب ہے کہ وہ غالب کل غالب ہے
‏_ اس سےبڑھ کرتوکوئی اشجع عالم نہ ہوا
‏_ نفس کا ایسا __ کوئی فاتح اعظم نہ ہوا
‏عظیم امروہوی
 
Top