حضرت عمررضی اللہ تعالی عنہ( میری پسندیدہ شخصیت)

نیلم

محفلین
اُن کی زندگی کا ہر پہلوہی بےمثال ہے.اُن کا انصاف ہو یااُن کی شجاعت اُن کا دورحکومت ہویااُن کی محبت نبی پاک صلی علیہ وسلم کےلیے سب کچھ ہی ہمارےلیے قابل فخرہے.
بہت شکریہ نیلم یہ سب شریک محفل کرنے کا۔

حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ کو تو کافر بھی مانتے تھے کہ ہمہ گیر شخصیت تھے۔

جواہر لعل نہرو نے کہا تھا کہ مسلمان سکندر اعظم کی مثال دیتے ہیں کہ بہت بڑا فاتح تھا حالانکہ ان کو عمر فاروق کی مثال دینی چاہیے۔
 

نیلم

محفلین
حضرت عمرفاروق رضی اللہ تعالی کےعدل کی یہ حالت تھی،
کہ جب آپ رضی اللہ تعالی کا انتقال ہواتوآپ رضی اللہ تعالی کی سلطنت کےدور دراز علاقے کا ایک چراہ بھاگتاہوا آیااورچیخ کر بولا
،لوگو!،،حضرت عمر رضی اللہ تعالی کا انتقال ہوگیا،،
لوگوں نےحیرت سے پوچھا ، تم مدینہ سے ہزاروں میل دور جنگل میں ہو، تمیں اس سانحہ کی اطلاع کس نےدی؟
چرواہ بولا ،جب تک حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ زندہ تھے میری بھیڑیں جنگل میں بے خوف پھرتی تھیں اور کوئی درندہ ان کی طرف آنکھ اُٹھا کے نہیں دیکھتاتھا،لیکن آج پہلی دفعہ ایک بھیڑیامیری بھیڑ کا بچہ اُٹھا کے لے گیا،
میں نے بھیڑیئےکی جُرت سے جان لیا،آج دُنیا میں حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی موجود نہیں ہیں.
 

عاطف بٹ

محفلین
جزاک اللہ خیرا
سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ میری پسندیدہ ترین شخصیات میں سے ایک ہیں اور میری دعاء اور شدید خواہش ہے کہ اللہ مجھے ان جیسے اوصاف اور اخلاق عطا فرمائے، آمین۔
 
Top