حضرت عیسٰی کی آل اولاد؟

زکریا آج کل حضرت عیسی‌ (سلام علیک) کے شجرے کا بڑا چرچا ہے ، یعنیٰ ان کی اولاد اور اس کی اولاد ۔۔۔ کچھ اس کا بیان کرو کہ تاریخی مسئلہ ہے ۔۔ اور تاریخ‌ درست رہنی چاہیئے ورنہ درست کر دینی چاہیئے ۔۔ ‌
 

مہوش علی

لائبریرین
شاہد احمد خان نے کہا:
زکریا آج کل حضرت عیسی‌ (سلام علیک) کے شجرے کا بڑا چرچا ہے ، یعنیٰ ان کی اولاد اور اس کی اولاد ۔۔۔ کچھ اس کا بیان کرو کہ تاریخی مسئلہ ہے ۔۔ اور تاریخ‌ درست رہنی چاہیئے ورنہ درست کر دینی چاہیئے ۔۔ ‌

ہائے۔۔۔۔ اور میں سمجھتی رہی کہ جنابِ عیسیٰ علیہ السلام نے ساری زندگی شادی نہیں کی اور یوں ہی آسمان پر اٹھا لیے گئے۔۔۔۔۔ اور اسی چیز کو بنیاد بنا کر اہل نصاریٰ نے رہبانیت کو اپنایا۔

شاہد صاحب،۔۔۔۔ ذرا مزید تفصیل ارشاد فرمائیے۔ شکریہ۔
 
مہوش، قصہ کچھ یوں‌ہےکہ زمانہ قدیم سے عیسائیوں‌ کے ایک فرقے کا عقیدہ رہا ہے کہ حضرت عیسی علیہ سلام نے میری میگڈیلین سے شادی کی تھی ۔۔ ان کا ماننا ہے کہ حضرت عیسی کو مصلوب کئے جانے کے بعد میری اپنی بچی کے ساتھ فرار ہوتی ہوئی فرانس پہنچ گئی تھی ،، جہاں‌اس کی اولاد اور پھر اولاد کی اولاد کا سلسلہ جاری رہا ۔۔ اس نظریہ کو ماننے والوں‌میں‌بڑے بڑے فلاسفر اور نابغہ روزگار شامل ہیں‌،، جن میں‌سب سے بڑا نام عظیم موجد ، مصور اور سائنسدان لیو نارڈو ڈی ونسی کا ہے ۔۔ تاہم عیسائی کلیسا نے بوجوہ ہمیشہ اس نظریہ کی مخالفت کی اور ہر ممکن کوشش کرکے اس نظریہ کو پھیلنے سے روک دیا ۔۔ تاہم لوگوں‌کے دلوں‌میں‌یہ نظریہ زندہ رہا اورآج بھی کئی لوگ اس پر یقین رکھتے ہیں‌۔۔
 

زیک

مسافر
شاہد جو کچھ آپ نے بتایا ہے سب فکشن ہے اور ایسا کوئی عقیدہ نہیں رہا۔ یہ سب ناول اور فلم ڈا ونچی کوڈ کی مہربانی ہے۔
 
زکریا یہ فکشن نہیں‌ہے ۔۔ نیشنل جیوگرافک پر اس سلسلے میں‌ ڈاکیومینٹیز کی پوری سیریز دکھائی گئی ہے جس میں‌ تفصیل سے اور تاریخی حوالوں‌سے اس مسئلہ پر بحث‌کی گئی ہے ۔۔
 

ماہ وش

محفلین
کیا تاریخی حقائق کی کھوج کی جانی چاہیئے یا جو ہے جیسا ہے ویسا مان لینا چاہیئے کیونکہ اس جو ہے جیسا ہے کے پیچھے کلیسا یا مذہبی پیش وائی ہوتی ہے جس کی اپنے تحفضات اور مفادات مسخ شدہ تاریخ سے وابستہ ہوتے ہیں ۔ کوئی کچھ کہے گا اس بارے میں ؟؟؟؟؟
 

ماہ وش

محفلین
ربط دیکھا ،لیکن بات کو ڈی ونسی کوڈ تک محدود نہ کیا جائے تو اچھا ہے ، کوئی صاحب کچھ کہنا چاہیں ۔۔ ۔ ۔
 
Top