حضرت مریم رضی اللہ تعالی عنہا کی شان میں منظوم مناقب

خرم انصاری

محفلین
حضرت سیدنا عیسیٰ روح اللہ علی نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسلام کی والدۂ ماجدہ حضرت سیدتنا مریم رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی شان میں منظوم مناقب (عربی، اردو، فارسی، پنجابی، انگریزی) کی ضرورت ہے۔ کتاب کے حوالے کے ساتھ ضرور شیئر کیجئے۔
آپ کی سیرت پر لکھی گئی کتب کی طرف بھی رہنمائی ہو سکے تو۔۔۔بندہ مشکور ہو گا۔
 
خرم انصاری

محفلین
کئی دنوں کی تلاش اور انتظار کے باوجود ابھی تک آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی شان میں کوئی منظوم منقبت دستیاب نہ ہو سکی۔۔۔۔ محمد یعقوب آسی شاکرالقادری ادب دوست فاروق احمد بھٹی ابن رضا شزہ مغل اور دیگر تمام شعراء سے اس جانب توجہ کی درخواست ہے۔
چند کتب دستیاب ہوئی ہیں جن میں سے ایک کتاب کا ذکر یہ عاجز اپنے اگلے مراسلے میں کرے گا۔ ان شاء اللہ عزوجل
 
مریم علیھا السلام کو اللہ تعالی نے دونوں جہانوں کی تمام عورتوں پر پاکیزگی اور بزرگی عطا فرمائی ۔۔

3:42 وَإِذْ قَالَتِ الْمَلاَئِكَةُ يَا مَرْيَمُ إِنَّ اللّهَ اصْطَفَاكِ وَطَهَّرَكِ وَاصْطَفَاكِ عَلَى نِسَاءِ الْعَالَمِينَ
اور جب فرشتوں نے کہا: اے مریم! بیشک اﷲ نے تمہیں منتخب کر لیا ہے اور تمہیں پاکیزگی عطا کی ہے اور تمہیں آج سارے جہان کی عورتوں پر برگزیدہ کر دیا ہے
 
وَإِذْ قَالَتِ الْمَلاَئِكَةُ يَا مَرْيَمُ إِنَّ اللّهَ اصْطَفَاكِ وَطَهَّرَكِ وَاصْطَفَاكِ عَلَى نِسَاءِ الْعَالَمِينَ
حضور! آیت قرآنی کو اس طرح اگر کسی عربی رسم الخط میں کر دیں تو کیا ہی اچھا ہو۔۔۔۔۔التجاء
 
شاکرالقادری

لائبریرین
میرا خیال ہے سیدہ مریم سلام اللہ علیھا پر اردو زبان میں مستقلا مناقب تو نہیں ملیں گے البتہ شاید ایک آدھ شعر کی صورت میں کچھ مل جائے گا:

مریم از یک نسبت عیسیٰ عزیز ۔
از سہ نسبت حضرت زہراء عزیز ۔
۔

اقبال /کلیات اقبال فارسی، ص ۱۵۲
 
شزہ مغل

محفلین
کئی دنوں کی تلاش اور انتظار کے باوجود ابھی تک آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی شان میں کوئی منظوم منقبت دستیاب نہ ہو سکی۔۔۔۔ محمد یعقوب آسی شاکرالقادری ادب دوست فاروق احمد بھٹی ابن رضا شزہ مغل اور دیگر تمام شعراء سے اس جانب توجہ کی درخواست ہے۔
چند کتب دستیاب ہوئی ہیں جن میں سے ایک کتاب کا ذکر یہ عاجز اپنے اگلے مراسلے میں کرے گا۔ ان شاء اللہ عزوجل
محترم خرم انصاری صاحب! شکریہ کہ آپ نے مخاطب کر کے عزت بخشی۔
میں خود کو اس قابل نہیں سمجھتی کہ حضرت مریم ّ کی شان میں منظوم منقبت تحریر کر سکوں۔ میں تو اس قابل بھی نہیں کہ اپنی ماں کی شان میں کچھ لکھ سکوں۔ بےحد حقیر ہوں۔
پھر بھی اللہ رب العزت سے توفیق کی طالب ہوں۔ انشاءاللہ اگر اللہ نے میرے قلیل علم میں اضافہ کیا اور توفیق بھی بخشی تو ضرور آپ کے حکم کی تعمیل ہو گی۔
تلاش بھی کروں گی مگر امتحانات سے فراغت کے بعد۔انشاءاللہ۔
فی الوقت معذرت چاہتی ہوں۔
 
خرم انصاری

محفلین
جی! بجا فرمایا۔۔۔فردا فردا ایسے چند اشعار میری نظر سے بھی گزرے ان شاء اللہ جلد ہی ارسال کروں گا۔
 
میرے ساتھ بھی یہی مسئلہ رہا۔۔۔۔مجھے اردو میں ایک ایسا منظوم کلام ملا تھا لیکن۔۔۔۔۔
میرا خیال ہے سیدہ مریم سلام اللہ علیھا پر اردو زبان میں مستقلا مناقب تو نہیں ملیں گے البتہ شاید ایک آدھ شعر کی صورت میں کچھ مل جائے گا:
مریم از یک نسبت عیسیٰ عزیز ۔
از سہ نسبت حضرت زہراء عزیز ۔
اقبال /کلیات اقبال فارسی، ص ۱۵۲
چلئے اسی دھاگے سے ہی تحریک پا کر امہات المؤمنین کی مدح میں اپنے افکار کو منظوم کرنے کی کوشش کی جائے تو کتنا اچھا ہو۔ نثر کی صورت میں خاصا کچھ میسر ہے، شاعری میں نے بہت کم دیکھی ہے؛ وہ بھی کہیں کہیں۔ کوئی حوالہ بھی ذہن میں نہیں ہے۔ واللہ اعلم
 
خرم انصاری

محفلین
چلئے اسی دھاگے سے ہی تحریک پا کر امہات المؤمنین کی مدح میں اپنے افکار کو منظوم کرنے کی کوشش کی جائے تو کتنا اچھا ہو۔
جی بہت بہت بہت خوب۔۔۔اللہ عزوجل حامی وناصر ہو۔۔۔مناسب خیال فرمائیں تو اس ہیچمداں سے بھی کام لے سکتے ہیں، شعر تو نہیں کہنا آتا البتہ تلاش مواد کے حوالے سے خدمت کر سکتا ہے
نثر کی صورت میں خاصا کچھ میسر ہے
جی بہت کتب دستیاب ہیں، فقیر نے حتی الوسع اس موضوع پر تفصیلی مطالعہ کیا ہے لیکن اردو زبان میں لکھی گئی کتابوں کا حال یہ ہے کہ جب اصل مصدر ومرجع کی جانب توجہ کی تو حوالہ مفقود یا وہاں عبارت ہی کچھ اور ۔۔۔۔۔ سب سے بہتر کتاب "ضیائے ازواجِ مطہرات رضی اللہ تعالیٰ عنہن" معلوم ہوئی ۔۔۔اس کے علاوہ ایک اور کتاب جو اس وقت دستیاب نہیں تھی فیضان امہات المؤمنین رضی اللہ تعالیٰ عنہن ہے، اس میں ہر روایت مستند کتب کے مکمل حوالے کے ساتھ درج ہے۔ ان دو کے علاوہ عربی میں بہت بہترین کتابیں مل سکتی ہیں۔
شاعری میں نے بہت کم دیکھی ہے؛ وہ بھی کہیں کہیں۔ کوئی حوالہ بھی ذہن میں نہیں ہے
جی بجا فرمایا۔۔۔دیوان سالک میں ام المؤمنین حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا کی شان میں ایک منقبت تحریر ہے ان کے علاوہ کہیں کہیں کوئی ایک آدھ شعر ہی مل سکا۔
 
خرم انصاری

محفلین
سیدی اعلیٰ حضرت، امام اہلسنت مولانا شاہ احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمٰن نے اپنے نعتیہ دیوان بنام ”حدائق بخشش“ میں نعت شریف ”وہی ربّ ہے جس نے تجھ کو ہمہ تن کرم بنایا“ کے تحت ایک شعر میں حضرت مریم رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا ذکر کیا ہے، نعت شریف کے اول سے چند اشعار یہاں ذکر کیے جاتے ہیں:

وہی ربّ ہے جس نے تجھ کو ہَمہ تن کرم بنايا
ہميں بھيک مانگنے کو تِرا آستاں بتايا
تجھے حمد ہے خدايا
تمہِيں حاکمِ برايا تمہِيں قاسمِ عطايا
تمہِيں دافعِ بلايا تمہِيں شافعِ خطايا
کوئی تم سا کون آيا
وہ کنواري پاک مريم وہ نَفَخْتُ فِيْه کا دم
ہے عجب نشانِ اعظم مگر آمنہ کا جايا
وہی سب سے افضل آيا
(حدائق بخشش)​
 
خرم انصاری

محفلین
حضرت علامہ شہاب الدین محمد بن عبد اللہ حسینی آلوسی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ (متوفی ۱۲۷۰ھ) آیت کریمہ ”وَهُزِّي إِلَيْكِ بِجِذْعِ النَّخْلَةِ تُسَاقِطْ عَلَيْكِ رُطَبًا جَنِيًّا“ (پ۱۶، مریم:۲۵) کے تحت یہ اشعار ذکر کرتے ہیں:
الم تر ان اللہ اوحی لمریم
وھزی الیک الجذع یساقط الرطب
ولو شاء احنی الجذع من غیر ھزہ
الیھا ولکن کل شیء له سبب
(روح المعانی، ج۱۶، ص۵۳۷)​
 
کئی دنوں کی تلاش اور انتظار کے باوجود ابھی تک آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی شان میں کوئی منظوم منقبت دستیاب نہ ہو سکی۔۔۔۔ محمد یعقوب آسی شاکرالقادری ادب دوست فاروق احمد بھٹی ابن رضا شزہ مغل اور دیگر تمام شعراء سے اس جانب توجہ کی درخواست ہے۔
چند کتب دستیاب ہوئی ہیں جن میں سے ایک کتاب کا ذکر یہ عاجز اپنے اگلے مراسلے میں کرے گا۔ ان شاء اللہ عزوجل

حاضر جناب
 
حضور معذرت۔ میرے علم میں نہیں ہے ۔ بہر کیف میں کوشش کرتا ہوں کہیں سے حاصل ہو سکے۔
 
چلئے اسی دھاگے سے ہی تحریک پا کر امہات المؤمنین کی مدح میں اپنے افکار کو منظوم کرنے کی کوشش کی جائے تو کتنا اچھا ہو۔ نثر کی صورت میں خاصا کچھ میسر ہے، شاعری میں نے بہت کم دیکھی ہے؛ وہ بھی کہیں کہیں۔ کوئی حوالہ بھی ذہن میں نہیں ہے۔ واللہ اعلم

عجاز رحمانی صاحب (کراچی کے بزرگ شاعر) نے اس سلسلے میں کام کیا ہے۔ ویسے عجاز صاحب کی تصنیف "عظمتوں کے مینار" خلفائے راشدین کی منظوم سوانح بھی موجود ہے۔ امہات المومنین کی منظوم سوانح غالباﹰ ابھی زیر تصنیف ہے (میری آخری ملاقات تک تو یہی معاملہ تھا اب مجھے علم نہیں شائد چھپ چکی ہو)
 
اچھی بات ہے، اللہ کریم توفیق سے نوازے۔
 
Top