حضورً کی محبت ہی ایمان کی جان ہے

shaokar11

محفلین
ہو سکتا ہے کہ آپ پہلے سے ہی جانتے ہوں لیکن پھر بھی میرا فرض بنتا ہے کہ میں بتاتا جاو۔ حضورً کے متعلق نازیبہ کیریکیچر کا چھاپنا تو ڈنمارک سے شروع ہوا تھا بعد میں ناروے نے بار بار چھاپ کر مسلمانوں کومزید ذلیل کیا ہے۔ اس حوالے سے ہمیں زیادہ نہیں تو کم از کم یہ تو کرنا چاہیے۔ ناروے کی ایک کمپینی ان دنوں ہمارے ملک پاکستان میں کام کر رہی ہے ہمین اس کے کاروبار میں شریک نہین ہونا چاہیے۔ اس کا نام ہےٹیلی نار
 

دوست

محفلین
ایک الجھن

کچھ دن سے یہ بازگشت سن رہا ہوں‌کہ ٹیلی نار کا بائکاٹ کیا جائے۔
میرے خیال میں‌فرانس میں‌بھی ایک جریدے نے ناپاک جسارت کی تھی۔
وہاں‌کیا ایک کمپنی اورسم ٹیلی کام موبی لنک کے نام سے پاکستان میں‌کام کررہی ہے۔ اس کا بھی بائکاٹ کیا جانا چاہیے۔
مجھے صرف یہ کنفرم نہیں‌کہ کیا موبی لنک فرانس کی ہی کمپنی ہے؟؟ کوئی دوست تصدیق کردے مہربانی کرکے۔
ٹیلی نار سے ہمیں‌کوئی ذاتی بیر اور موبی لنک سے کوئی گھریلو رشتہ تو نہیں‌جو اسے چھوڑ دیں۔
 

زیک

مسافر
بائیکاٹ کرنے چلے ہو موبیلنک کا مگر یہ معلوم نہیں کہ کہاں کی کمپنی ہے!! واہ کیا بات ہے۔
 

اظہرالحق

محفلین
زکریا نے کہا:
بائیکاٹ کرنے چلے ہو موبیلنک کا مگر یہ معلوم نہیں کہ کہاں کی کمپنی ہے!! واہ کیا بات ہے۔

کوئی فائدہ نہیں بائکاٹ کا ۔ ۔ ۔ کیونکہ یورپ کا صرف 3 فی صد تجارتی حصہ اسلامی دنیا میں ۔ ۔ ۔ ہے ۔ ۔ (بقول ڈنمارک فنانشل نیوز ) تو پھر کیا فائدہ بائکاٹ کا ۔ ۔ ۔ ؟
 

نعمان

محفلین
ناروے کی حکومت معافی مانگ چکی ہے اور ان کے پارلیمنٹ میں ایک ایسے بل پر بحث بھی ہورہی ہے جو اس قسم کے کارٹونز کا مستقبل میں راستہ روک دے گا۔ کراچی میں ٹیلی نار کے ایک دفتر پر یہ اعلان ایک بینر پر لکھ کر لگایا گیا ہے۔ میں نے سوچا آپ لوگوں کو بتاتا چلوں۔ ویسے معاف کردینے کے بارے میں اسلامی تعلیمات کیا کہتی ہیں؟
 

shaokar11

محفلین
اگر ایسا بل پاس ہو جاے تو ہمیں بھی خوشی ہو گی کہ چلو آیندہ اس طرح کی کم تر حرکت ان سے نہ ہو سکے گی۔
 
Top