فرخ منظور
لائبریرین
یہ نعت ایک اور سائٹ ون اردو ڈاٹ کام سے لی گئی ہے - احباب سے گزارش ہے کہ اگر اس میں کوئی غلطی ہے تو تصحیح کر دیجیے اور شاعر کا نام معلوم ہو تو وہ بھی تحریر کر دیجیے- میں نے سنا ہے یہ نعت مشہور نعت خواں "اویس قادری صاحب " کی ہے -
ایک بات اور کہنا چاہوں گا کہ میرا خیال ہے ایسا عقیدت سے لبریز نعتیہ کلام صرف برصغیر کا خاصہ ہے - میرا نہیں خیال کہ ایسا عقیدت سے لبریز نعتیہ کلام کسی برِ صغیر سے باہر کے مسلمان نے بھی کہا ہو- یعنی خود کو رسولِ اکرم کا غلام کہا ہو یا اپے آپ کو کوئی اور ایسی تشبیہ دی ہو جو حقیر ہو- اگر احباب میں سے کسی کو ایسا نعتیہ کلام کسی غیر برصغیری کا معلوم ہو تو میرے علم میں ضرور اضافہ کیجئے-
حضور ایسا کوئی انتظام ہو جائے
سلام کےلیےحاضر غلام ہو جائے
میں صرف دیکھ لوں اک بار صبح طیبہ کو
بلا سےپھر مری دنیا میں شام ہو جائے
تجلیات سےبھر لوں میں کاسئہ دل و جاں
کبھی جو اُن کی گلی میں قیام ہو جائے
حضور آپ جو سن لیں تو بات بن جائے
حضور آپ جو کہہ دیں تو کام ہو جائے
حضور آپ جو چاہیں تو کچھ نہیں مشکل
سمٹ کےفاصلہ یہ چند گام ہو جائے
ملےمجھےبھی زبان بوصیری و جامی
مرا کلام بھی مقبول عام ہو جائے
مزا تو جب ہےفرشتےیہ قبر میں کہہ دیں
صبیح! مدحتِ خیر الانام ہو جائے
حضور (صلی اللہ علیہ وسلم)