حضور کےدست اقدس میں تمام خزانوں کی چابیاں دیئےجانےکا بیان

صابرحسین

محفلین
حضور کےدست اقدس میں تمام خزانوں ک

حدیث فی کونہ مفاتیح خزائن الارض بیدہ

(حضور کےدست اقدس میں تمام خزانوں کی چابیاں دیئےجانےکا بیان)

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ‘ فرماتےہیں: میں نےرسول اللہ(حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فرماتےسنا (آپ فرماتےتھے) کہ میں جوامع الکلم کےساتھ مبعوث ہواہوں‘ اور رعب کےساتھ مدد کیا گیا ہوں‘ اور میں نےخواب میں دیکھا کہ مجھےزمین کےخزانوں کی کنجیاں دی گئی ہیں اور وہ میرےہاتھ میں تھما دی گئی ہیں۔
 
باذوق

محفلین
صحیح مسلم کی حدیث کا ایک ٹکڑا

۔۔۔ اور مجھ کو زمین کے خزانوں کی کنجیاں ملیں ۔۔۔
رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) کے الفاظِ مبارک کا یہ ٹکڑا صحیح مسلم کی ایک حدیث میں درج ہے۔
(حدیث کا عربی متن یہاں ہے ، حدیث نمبر ٦١١٦ )۔

امام نَوَوِی رحمہ اللہ اس حدیث کی تشریح میں فرماتے ہیں ؛
خزانوں سے مراد ملکوں کا فتح ہونا اور بکثرت مال کا حاصل ہونا ہے۔
 
ڈاکٹر عباس

محفلین
صحیح مسلم کی حدیث کا ایک ٹکڑا

باذوق نے کہا:
۔۔۔ اور مجھ کو زمین کے خزانوں کی کنجیاں ملیں ۔۔۔
رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) کے الفاظِ مبارک کا یہ ٹکڑا صحیح مسلم کی ایک حدیث میں درج ہے۔
(حدیث کا عربی متن یہاں ہے ، حدیث نمبر ٦١١٦ )۔

امام نَوَوِی رحمہ اللہ اس حدیث کی تشریح میں فرماتے ہیں ؛

خزانوں سے مراد ملکوں کا فتح ہونا اور بکثرت مال کا حاصل ہونا ہے۔
حوالہ دینے کا بہت بہت شکریہ
اللہ آپ کو اجر عطا فرمائے - آمین
 
Top