حفاظتی ٹیکوں کا کورس

الف نظامی

لائبریرین
چکن پاکس اور خسرہ ایک ہی مرض ہے ؟ اگر ایک ہی ہے تب تو ٹھیک ہے۔ ورنہ میں نے سنا تھا خسرہ اب پاکستان سے ختم ہوچکا ہے۔
چکن پاکس چیچک کو کہتے ہیں شاید۔ خسرہ علیحدہ مرض ہے۔حال ہی میں خسرہ کی وبا سندھ میں پھیلی ہوئی تھی شاید آپ کے علم میں ہو۔
26.12.2012
سندھ میں خسرہ سے 75 بچے ہلاک

02.01.2013
سندھ سمیت ملک کے مختلف حصے خسرہ سے متاثر

14 نومبر 2014
سندھ کے ضلع ٹھٹھہ ،سجاول اور دیگر میں بچوں میں خسرہ سمیت دیگر امراض پھیل چکے ہیں ،جس کی وجہ سے دو سال میں ڈھائی سو سے زائد بچوں جاں بحق ہوچکے ہیں
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
اس کا ٹیکہ لگ چکا ہے 9 ماہ میں؛ measles کے نام سے کارڈ میں درج ہے جب کہ MMR کا ٹیکہ 12 سے 15 ماہ کے دوران لگایا جاتا ہے جب اس غرض کے لیے مرکز صحت گیا تو کہا گیا کہ یہ ویکسین ریکمنڈڈ نہیں۔
خسرہ کی الگ ویکسین کا نہیں سنا۔ یہاں ایم ایم آر ایک اور چار سال کی عمر میں دی جاتی ہے
 

زیک

مسافر
چیچک سمال پاکس ہے جو ۱۹۷۰ کی دہائی میں ختم ہو گیا تھا
 

الف نظامی

لائبریرین
خسرہ کی الگ ویکسین کا نہیں سنا۔ یہاں ایم ایم آر ایک اور چار سال کی عمر میں دی جاتی ہے
پاکستان میں خسرہ کی ایک ویکسین 9 ماہ کی عمر میں ایک اور دوسری 15 ماہ کی عمر میں لگائی جاتی ہے۔ ایم ایم آر علیحدہ سے موجود ہے۔
 
اللہ تعالی نے انسان کو جو علم بخشا ہے اس کے تحت کچھ ایسی ادویات تیار کی جا چکی ہیں جو بعض بیماریوں سے بچاو میں مدد دے سکتی ہیں۔ جو دوائیں اس وقت تک انسان کی دسترس میں ہیں ان کے لیے بین الاقوامی سطح پر بچوں کے لیے پروگرام تیار کیا گیا ہے۔ 1978ء سے اس پروگرام کے تحت زندگی کے پہلے سال کے دوران چھ متعدی بیماریوں
  • تپ دق
  • پولیو
  • خناق
  • کالی کھانسی
  • تشنج
  • اورخسرہ
کے خلاف حفاظتی ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔ آج کل ان ٹیکوں کے لیے نظام الاوقات درج ذیل ہے:-
بچے کی عمر--------حفاظتی ٹیکے
بوقت پیدائش------ پہلہ ٹیکہ (تپ دق) + پولیو کے قطرے
6 ہفتے -----------دوسرا ٹیکہ (خناق ، کالی کھانسی ، تشنج)+ پولیو کے قطرے
10 ہفتے----------تیسرا ٹیکہ ( خناق ، کالی کھانسی ، تشنج) + پولیو کے قطرے
14 ہفتے----------چوتھا ٹیکہ (خناق ، کالی کھانسی ، تشنج) + پولیو کے قطرے
9 ماہ ------------پانچواں ٹیکہ (خسرہ)
ماخذ:
"بچے کی تربیت اسلامی تعلیمات کی روشنی میں" از ڈاکٹر ام کلثوم
(صدارتی ایوارڈ یافتہ)
ناشر: دعوۃ اکیڈمی؛ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد


سوال:-
اگر آپ نے اپنے بچے کو حفاظتی ٹیکے لگوائے ہیں تو ہسپتال کےکارڈ جس پرٹیکوں کا انداراج ہوتا ہے ،اس میں حفاظتی ٹیکوں کی تعداد یہی ہے یا مختلف ہے۔
مزید یہ کہ مندرجہ ذیل بیماریوں کو انگریزی میں کیا کہا جاتا ہے؟
  • تپ دق
  • پولیو
  • خناق
  • کالی کھانسی
  • تشنج
  • خسرہ
نیرنگ خیال قیصرانی نبیل زیک

شکریہ۔۔۔
 

منقب سید

محفلین
چکن پاکس اور خسرہ ایک ہی مرض ہے ؟ اگر ایک ہی ہے تب تو ٹھیک ہے۔ ورنہ میں نے سنا تھا خسرہ اب پاکستان سے ختم ہوچکا ہے۔
اگر چکن پاکس اور خسرہ ایک ہی مرض ہے تو یہ مرض پاکستان میں ابھی باقی ہے اور عمر کی قید سے آزاد بھی۔ مطلب باقاعدہ حفاظتی ٹیکے لگوانے والوں کو بھی ہوتے دیکھا ہے۔
 

سید ذیشان

محفلین
اگر چکن پاکس اور خسرہ ایک ہی مرض ہے تو یہ مرض پاکستان میں ابھی باقی ہے اور عمر کی قید سے آزاد بھی۔ مطلب باقاعدہ حفاظتی ٹیکے لگوانے والوں کو بھی ہوتے دیکھا ہے۔

خسرہ اور چکن پاکس دو مختلف امراض ہیں۔ خسرہ کو انگریزی میں measles کہتے ہیں۔

باقی ابھی کارڈ ڈھونڈھ کر دیکھنا ہو گا کہ کون کون سی وکسین لگوائی ہیں اور کو نسی لگوانی ہیں۔
 

یہ خبریں یقیناً درست ہونگی۔۔۔۔۔
لیکن
ان کے پیچھے سندھ حکومت کی امداد حاصل کرنا اور ہضم کر جانا بھی ہے
 
Top