حقانی نیٹ ورک کے لئے بہت بڑا دہچکا۔ انس حقانی اور ملٹری چیف حافظ رشید گرفتار

دہشتگرد حقانی نیٹ ورک کے لئے بہت بڑا دہچکا۔ انس حقانی اور ملٹری چیف حافظ رشید گرفتار

ایک آپریشن کے بعد، افغانستان کی فوج نے ،دہشتگردگروپ حقانی نیٹ ورک کے سربراہ،سراج الدین حقانی کے بھائی،انس حقانی،اور حقانی نیٹ ورکس کے ملٹری چیف حافظ رشید کو گرفتار کر لیا ہے جو کہ حقانی نیٹ ورک کے لئے ایک بہت بڑا دہچکا ہے۔انس حقانی دہشتگرد گروپ کے لئے چندہ اور فنڈز جمع کرتے تھے اور حافظ رشید حقانی نیٹ ورکس کے ملٹری چیف تھے۔ ان دونوں بڑے لیڈروں کی گرفتاری سے نیٹ ورکس کی سرگرمیاں بری طرح سے متاثر ہونگی اور اس سے حقانی نیٹ ورکس کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔

http://www.khaama.com/top-haqqani-network-leaders-arrested-by-afghan-intelligence-8821
 
آخری تدوین:
افغانستان کی فوج نے ،دہشتگردگروپ حقانی نیٹ ورک کے سربراہ،سراج الدین حقانی کے بھائی،انس حقانی،اور حقانی نیٹ ورکس کے ملٹری چیف حافظ رشید کو گرفتار کر لیا ہے جو کہ حقانی نیٹ ورک کے لئے ایک بہت بڑا دہچکا ہے۔انس حقانی دہشتگرد گروپ کے لئے چندہ اور فنڈز جمع کرتے تھے اور حافظ رشید حقانی نیٹ ورکس کے ملٹری چیف تھے۔ حقانی نیٹ ورک اافغان دہشتگردوں کا سب سے خطرناک گروپ ہے اور افغانستان میں بڑے بڑے حملوں کا ذمہ دار ہے۔حقانی نیٹ ورک، پاکستان کے علاوہ افغانستان میں اس علاقے پر کاروائیاں کرتےہے جسے"خوست کا پیالہ" کہا جاتا ہےاور جس میں پکتیکا، پکتیا اور خوست شامل ہیں۔۔حقانی نیٹ ورک کا طالبان سے الحاق ہے۔ القائدہ سے تعلق رکھنے والا یہ گروپ پاک افغان سرحد کے دونوں جانب پھیلا ہوا ہے۔ سراج الدین حقانی، جو خلیفہ بھی کہلاتا ہے، حقانی نیٹ ورک کا سربراہ ہے۔ حقانی پاکستان میں مہمان بن کر آئے اور مالک بن کر بیٹھ گئے۔ یہ علاقہ میں قبائلی عمائدین کو قتل کر اکے قبائلی معاشرہ کی ساخت کو کمزور کر رہے ہیں اور قبائلیوں کو ایک دوسرے سے لڑا رہے ہیں، اپنے ایجنڈا کی تکمیل کے لئے۔ بے گناہ اور معصوم لوگوں، عوتوں اور بچوں کے قتل میں ملوث ہیں۔ القائدہ دوسرے ملکی و غیر ملکی دہشت گردوں کو عسکری تربیت و پناہ مہیا کر رہے ہیں۔
ان دونوں بڑے لیڈروں کی گرفتاری سے نیٹ ورکس کی سرگرمیاں بری طرح سے متاثر ہونگی اور اس سے حقانی نیٹ ورکس کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔
 
Top