نبیل
تکنیکی معاون
بی بی سی کے ایک پروگرام بینگ گوز دا تھیوری میں سائنس کے مختلف اصولوں کی افادیت دلچسپ تجربات کے ذریعے واضح کی جاتی ہے۔ اسی سلسلے کے ایک پروگرام میں ایک صاحب نے یہ ثابت کیا کہ ایک عام ویکیوم کلینر بھی اتنی طاقت مہیا کر سکتا ہے کہ اس کے ذریعے کسی چھت سے لٹکا جا سکے۔ اور اگر مناسب پکڑ رکھنے والے میٹیریل کا استعمال کیا جائے تو اس کے ذریعے کسی دیوار پر چڑھنا بھی ممکن ہو سکتا ہے۔ اس کا مظاہرہ ایک اونچی بلڈنگ کی عمودی المونیم کی دیوار پر چڑھ کر بھی کیا گیا۔ ذیل کی ویڈیوز میں اسی حیرت انگیز مظاہرے کو دکھایا گیا ہے۔