حقیقی عوامی نمائندے کس پارٹی کے ہیں ؟

مغزل

محفلین
متفق ، میری ذاتی دانست میں بھی متحدہ میں حقیقی عوامی نمائندے ہیں ، دوسرے نمبر جماعتِ اسلامی ہے اور تیسرے نمبر پر کوئی پارٹی نہیں کہ سب ملوکیت شاہی والے ہیں۔
 
آفت

محفلین
حقیقی عوامی نمائندگی کا دعوٰی کرنے والی پارٹی کے عہدیدار بھی الیکشن کے زریعے منتخب کیے جاتے ہیں کتنی سیاسی پارٹیاں الیکشن کرواتی ہیں ۔ اس کا جواب ہے صرف جماعت اسلامی ۔
ایم کیو ایم ،مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی میں کبھی بھی الیکشن نہیں کروائے گئے ۔ پھر عوامی نمائندگی کا دعوٰی کیا معنی رکھتا ہے ۔
 
dxbgraphics

محفلین
اگر ایسا ہوگیا تو الطاف حسین بذریعہ الیکشن پارٹی کا آفس سیکرٹری بھی شاید نہ بن پائے
 
کاشفی

محفلین
صحیح معنوں‌میں حقیقی عوامی نمائندے صرف اور صرف متحدہ قومی موومنٹ میں ہی ہیں۔۔الحمد اللہ
 
دوست

محفلین
بالکل جی مجھے تو رٹا لگا ہوا ہے، الطاف حسین "حقیقی" عوامی قائد اور متحدہ قومی موومنٹ "حقیقی"، عوامی پارٹی۔سبحان اللہ
 
مغزل

محفلین
حقیقی عوامی سے مراد ۔۔ نمائندوں کا عوام سے ہونا ہے ۔
نہ کہ جاگیرداروں وڈیروں کا ہونا۔ باقی آپ سب اپنی اپنی رائے میں آزاد ہیں‌۔
مگر موضوع کو سمجھ تو لیا کیجے ۔والسلام
 
آفت

محفلین
اس میں تو کوئی شک نہیں کہ یہ سب عوام میں سے ہی ہیں لیکن کیا عوام انہیں منتخب بھی کرتی ہے؟؟؟
اس کے علاوہ اصل عوامی نمائیندہ وہ ہے جو عوام کے لیے کام بھی کرے صرف کمیشن اور اپنے زاتی پرچار کے لیے کچھ کام کروا دینے سے عوامی نمائندگی کا دعوٰی بیکار ہے ۔
کراچی میں کئی مہنیوں سے ڈبل سواری پر پابندی لگی ہوئی ہے لیکن کسی عوامی نمائندے نے حکومت چھوڑنے کی دھمکی نہیں دی ۔ کیا موٹر سائیکل بھی وڈیروں کی سواری ہے ؟؟؟؟
مہنگائی نے روز بروز عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے کیا کسی "حقیقی" نمائندے نے اس پر کچھ کیا ۔
ٹارگٹ کلنگ میں ہمیشہ عام لوگوں کو نشانہ بنایا گیا ۔ مزدور پیشہ لوگوں کو مار دینا کیا حقیقی نمائندگی ہوتی ہے؟؟؟
نظامت بچانے یا گورنری بچانے کے لیے تو بڑے تند و تیز بیانات اور حکومت چھوڑنے کی دھمکی دی جاتی ہے کاش کے عوام کے لیے بھی کچھ کرتے ۔
 
سب چور ہیں ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
 
Top