ایم کیو ایم اور پی پی پی کے درمیان مفاہمت اور دیگر اصولی اور غیر اصولی کام بخیروخوبی انجام پائے ۔ اس طرح کراچی میں فساد و شر اور خون خرابے کا خطرہ فی الوقت ٹل گیا ہے ۔ اقتدار کی خاطر یہ تمام جماعتیں اپنی باری پر اقتدار میں آکر سب مال سمیٹ کر لے جاتیں ہیں ۔ اور بیچارے بے گناہ شہری مارے جاتے ہیں ۔ میری تو خواہش یہ ہے کہ ان تمام لوگوں کے منہ پر جو خون لگا ہوا ہے ، بے شک وہ لگا رہے ۔ ( کیونکہ اسے تو کوئی چھڑا نہیں سکتا ) مگر غریب اور بے گناہ ، ہر ایک شہری ان کے کھیل کی دسترس سے دور رہے ۔