محمد تابش صدیقی
منتظم
انا للہ و انا الیہ راجعون
اُردو کے معروف شاعر ،ادیب اور نغمہ نگارحمایت علی شاعر آج صبح کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں انتقال کر گئے،حمایت علی شاعرکچھ عرصہ سےعلیل تھے اور کینیڈا میں زیر علاج تھے۔
آج صبح حمایت علی شاعر کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا،اُن کی تدفین کینیڈا میں ہی ہو گی ۔
حمایت علی شاعر 14 جولائی 1926ء کو اورنگ آباد دکن میں پیدا ہوئے تھے، قیام پاکستان کے بعد انہوں نے کراچی میں سکونت اختیار کی اورسندھ یونیورسٹی سے اردو میں ایم اے کیا۔ بعد ازاں وہ اسی جامعہ میں درس و تدریس کے فرائض انجام دیتے رہے ۔
ان کی شاعری اور فلمی گیت بے انتہا مقبول ہوئے۔
حوالہ