حمدِ باری تعالیٰ (موضوع: عفو) ٭ محمد تابش صدیقی

حمدِ باری تعالیٰ (موضوع: عفو)
٭

اے خدا! اک گنہگار بندہ ہوں میں
تجھ سے بخشش کی اُمّید رکھتا ہوں میں

تجھ کو انسان کا لَوٹ آنا پسند
تجھ کو اشکِ ندامت بہانا پسند

میں ہوں نادم کہ بے حد خطاکار ہوں
تیری عفو و عطا کا طلَبگار ہوں

میری خامی کہ ہوتی رہی ہے خطا
تیری خوبی کہ بخشا ہے تُو نے سَدا

ہے گناہوں کی دلدل میں تابشؔ دھنسا
تھام لے ہاتھ اور سیدھے رستے چلا

٭٭٭
محمد تابش صدیقی
 
الحمد للہ! میرے لیے انتہائی سعادت کا باعث ہے کہ شعبہ ادبِ اطفال، دائرۂ علم و ادب پاکستان کے زیرِ اہتمام منعقدہ مقابلۂ حمد میں انعام یافتہ خوش نصیبوں میں نام آ گیا ہے۔

مقابلہ کی بنیادی شرائط یہ تھیں کہ
پانچویں سے آٹھویں جماعت کے طلبہ کی ذہنی استعداد کے مطابق ہو۔
دیے گئے موضوعات میں سے صرف ایک پر حمد کہنی ہے۔

کل 323 شعراء نے حصہ لیا۔

IMG-20220826-WA0026.jpg
 
یاسر شاہ

محفلین
بہت خوب تابش!اچھی حمد ہے۔
میری خامی کہ ہوتی رہی ہے خطا
تیری خوبی کہ بخشا ہے تُو نے سَدا
آہ۔
ہے گناہوں کی دلدل میں تابشؔ دھنسا
تھام لے ہاتھ اور سیدھے رستے چلا
ہم سب کے لیے دعا قبول ہو۔آمین

الحمد للہ! میرے لیے انتہائی سعادت کا باعث ہے کہ شعبہ ادبِ اطفال، دائرۂ علم و ادب پاکستان کے زیرِ اہتمام منعقدہ مقابلۂ حمد میں انعام یافتہ خوش نصیبوں میں نام آ گیا ہے۔

مقابلہ کی بنیادی شرائط یہ تھیں کہ
پانچویں سے آٹھویں جماعت کے طلبہ کی ذہنی استعداد کے مطابق ہو۔
دیے گئے موضوعات میں سے صرف ایک پر حمد کہنی ہے۔

کل 323 شعراء نے حصہ لیا۔

IMG-20220826-WA0026.jpg
بڑی کامیابی ہے،ماشاءاللہ۔اللہ یوں ہی ہم سب کو دنیا و آخرت کی کامیابیوں سے ہم کنار کرے۔آمین
میرا "مفت مشورہ" ہے کہ یہ انعام اس وقت سیلاب زدگان کی امداد میں خرچ کر دیا جائے اور یہ سمجھا جائے:
حق تو یوں ہے کہ حق ادا نہ ہوا
 
میم الف

محفلین
ماشاءاللہ تابش بھائی
بہت خوب
یعنی ثواب بھی مل گیا اور انعام بھی مل گیا
دین و دنیا کی فلاح ہو گئی
لاکھوں میں ایک - ہزاروں میں ایک
یہ تو کہا ہی جاتا ہے
لیکن چونکہ آپ نے اعداد و شمار شیئر کیے ہیں
اس لیے ہم اتنا تو یقینا کہہ سکتے ہیں کہ ہمارے تابش بھائی تین سو تئیس میں ایک ہیں
 
آخری تدوین:

تابش صاحب ، سبحان اللہ ! حمد پر داد اور انعام پر مبارکباد پیش ہے .
 
بہت خوب تابش!اچھی حمد ہے۔
آہ۔
ہم سب کے لیے دعا قبول ہو۔آمین
جزاک اللہ خیر
بڑی کامیابی ہے،ماشاءاللہ۔اللہ یوں ہی ہم سب کو دنیا و آخرت کی کامیابیوں سے ہم کنار کرے۔آمین
میرا "مفت مشورہ" ہے کہ یہ انعام اس وقت سیلاب زدگان کی امداد میں خرچ کر دیا جائے اور یہ سمجھا جائے:
حق تو یوں ہے کہ حق ادا نہ ہوا
اس انمول مشورہ پر سپاس گزار ہوں۔ اور کوشش ہے کہ اس سے بڑھ کر اپنی استطاعت کے مطابق نہ صرف مال سے ان کے لیے مدد کی جائے، بلکہ اوقات میں سے بھی کچھ وقت ان کے لیے مختص کیا جائے۔ دعاؤں کی درخواست ہے۔
ماشاءاللہ، ماشاءاللہ اچھی حمد ہے۔
جزاک اللہ خیر
بہت شکریہ استادِ محترم
ماشاءاللہ تابش بھائی
بہت خوب
یعنی ثواب بھی مل گیا اور انعام بھی مل گیا
دین و دنیا کی فلاح ہو گئی
لاکھوں میں ایک - ہزاروں میں ایک
یہ تو کہا ہی جاتا ہے
لیکن چونکہ آپ نے اعداد و شمار شیئر کیے ہیں
اس لیے ہم اتنا تو یقینا کہہ سکتے ہیں کہ ہمارے تابش بھائی تین سو تئیس میں ایک ہیں
بہت شکریہ منیب بھائی۔ انعام تو ثانوی چیز ہے، میرے لیے اس سے بڑھ کر سعادت کی بات اور کیا ہو گی، کہ بہت عرصہ سے جو شاعری پر ایک قحط کی سی صورت تھی، وہ اللہ تعالیٰ کی حمد کے ذریعہ بحال ہوئی۔ :)
تابش صاحب ، سبحان اللہ ! حمد پر داد اور انعام پر مبارکباد پیش ہے .
سپاس گزار ہوں محترم
 
علی وقار

محفلین
بہت زیادہ مبارک باد تابش بھائی۔ شعبہ ادب اطفال ، دائرہ علم و ادب پاکستان کی بھی یہ ایک عمدہ کاوش ہے۔ اگر ممکن ہو تو انعام یافتہ سبھی احباب کی حمد یہاں پیش فرمائیں۔ جزاک اللہ خیرا
 
سیما علی

لائبریرین
تابش میاں
سبحان اللہ سبحان اللہ
ماشاء اللہ ماشاء اللہ
بہت اعلیٰٰ حمد ۔
میری خامی کہ ہوتی رہی ہے خطا
تیری خوبی کہ بخشا ہے تُو نے سَدا
بہترین بہترین ۔۔پروردگار کی شان
کس خوبصورت انداز نیں بیان کی
ڈھیر وں داد و دعائیں قبول کیجیے ۔۔۔۔
اور ساتھ ساتھ بہت مبارکباد قبول فرمائیے ۔
 
علی وقار

محفلین
الحمد للہ! میرے لیے انتہائی سعادت کا باعث ہے کہ شعبہ ادبِ اطفال، دائرۂ علم و ادب پاکستان کے زیرِ اہتمام منعقدہ مقابلۂ حمد میں انعام یافتہ خوش نصیبوں میں نام آ گیا ہے۔

مقابلہ کی بنیادی شرائط یہ تھیں کہ
پانچویں سے آٹھویں جماعت کے طلبہ کی ذہنی استعداد کے مطابق ہو۔
دیے گئے موضوعات میں سے صرف ایک پر حمد کہنی ہے۔

کل 323 شعراء نے حصہ لیا۔

IMG-20220826-WA0026.jpg
مزید تفصیل بھی بتائیے، بشرط فرصت۔ اس مقابلے کے ججز کون تھے، یہ مقابلہ کب منعقد ہوا، وغیرہ۔
 
Top