عطا علوی
محفلین
(حمد): نہیں مجھ سا کوئی خطاکار یارب
نہیں مجھ سا کوئی خطاکار یارب
میں عاصی ہوں اور تُو ہے غفّار یارب
تُو رحمٰن ہے، تُو ہے ستّار یارب
تجھے اپنے بندوں سے ہے پیار یارب
تِرے ذکر میں ہے مگن ذرّہ ذرّہ
تِری حمد کرتے ہیں کوہسار یارب
مسلسل تعاقب میں طوفانِ غم ہے
مِری کشتیِٔ زیست ہو پار یارب
کرم ہو کرم مجھ گناہ گار پر بھی
"تِرے فضل کا ہوں طلب گار یارب"
ضیا تُونے بخشی ہے ظلمت کدوں کو
مِرا دل بھی کردے ضیا بار یارب
مجھ عاصی عطا پر نوازش ہو یُوں ہی
کہوں حمد کے یُوں ہی اشعار یارب
عطا علوی
نہیں مجھ سا کوئی خطاکار یارب
میں عاصی ہوں اور تُو ہے غفّار یارب
تُو رحمٰن ہے، تُو ہے ستّار یارب
تجھے اپنے بندوں سے ہے پیار یارب
تِرے ذکر میں ہے مگن ذرّہ ذرّہ
تِری حمد کرتے ہیں کوہسار یارب
مسلسل تعاقب میں طوفانِ غم ہے
مِری کشتیِٔ زیست ہو پار یارب
کرم ہو کرم مجھ گناہ گار پر بھی
"تِرے فضل کا ہوں طلب گار یارب"
ضیا تُونے بخشی ہے ظلمت کدوں کو
مِرا دل بھی کردے ضیا بار یارب
مجھ عاصی عطا پر نوازش ہو یُوں ہی
کہوں حمد کے یُوں ہی اشعار یارب
عطا علوی
آخری تدوین: