ماہر القادری حمد: جس کی اللہ کی رحمت پہ نظر ہوتی ہے

جس کی اللہ کی رحمت پہ نظر ہوتی ہے
زندگی اس کی امنگوں میں بسر ہوتی ہے

نام اللہ کا لے، غم سے نہ گھبرا اے دل
ان دھندلکوں سے نمودار سحر ہوتی ہے

پہلے کرتی ہے یہ اقرارِ ”هُوَ الله احد“
پھر نسیمِ سحری گرمِ سفر ہوتی ہے

وہ دعا ہاں! وہ دعا جس میں یقیں شامل ہو
کون کہتا ہے کہ محرومِ اثر ہوتی ہے

ہر طرف اس کے ہی جلووں کی ہے رونق ماہرؔ
دل کی دھڑکن سے بھی تائیدِ نظر ہوتی ہے

٭٭٭
ماہر القادریؒ

 

سید رافع

محفلین
جس کی اللہ کی رحمت پہ نظر ہوتی ہے
زندگی اس کی امنگوں میں بسر ہوتی ہے

نام اللہ کا لے، غم سے نہ گھبرا اے دل
ان دھندلکوں سے نمودار سحر ہوتی ہے

بہت خوبصورت کلام۔ اللہ، تابش بھائی کو ہمیشہ عافیت سے رکھے۔
 
Top