سیدہ شگفتہ
لائبریرین
کیا شان کبریا کا جہاں میں ظہور ہے
ہر جا تجلیات کا ہر دم نشور ہے
اس کے کرم سے جام ہے توحید کا بپا
مسلم کے جسم و جان میں اس کا سرور ہے
لمحے کٹیں جو بندگی میں حاصل حیات
ورنہ نفس کی آمد و شد بے شعور ہے
خالق ہے کائنات کا اور لا شریک ہے
مومن کو ہر ایک شرک سے بچنا ضرور ہے
اس ذات لم یزل کی محبت ہے بے مثال
لا ریب اس کی مغفرت بھی بے شعور ہے
انساں کی کیا مجال کہ رحمت کے باب میں
اس کا گلہ کرے جو رحیم و غفور ہے
محسن ہویدا حق ہے ظہور و غیاب میں
جو جانتے نہیں تو یہ اُن کا قصور ہے
(صاحب کلام: محسن فارانی)