حمد

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
6019532638490346450
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
حمدِ باری تعالیٰ

ہم سب ہیں تیرے بندے، خالق ہے تو ہمارا
تو نے مدد کی اُس کی، جس نے تجھے پُکارا

تو، رازداں ہے سب کا، ہر دِل میں تو نہاں ہے
تیری طلب ہے سب کو، تو ربِّ دو جہاں ہے۔

خوش رنگ پھول پودے، تو نے ہی سب بنائے
تو نے ہماری خاطر، پیڑؤں پہ پھل سجائے

پیدا کیے ہیں تو نے ، یہ چاند اور تارے
یہ روشنی کے پیکر لگتے ہیں کتنے پیارے

تیری نشانیاں ہیں، صحرا، پہاڑ ، دریا
تجھ سے رواں دواں ہے، سارا نِظامِ دُنیا

جو کچھ ہے دو جہاں میں ، سب ہے کمال تیرا
ہر چیز سے عیاں ہے حُسن و جمال تیرا

ہے علم و آگہی بھی انسان کی ضرورت
یارب! مجھے عطا کر علم و ہنر کی دولت
 
Top