حمد

آج میں اپنی لکھی ہوئی پہلی حمد اصلاح کی غرض سے پیش کر رہا ہوں اور یہ (الف عین) صاحب کے لکھنے کے لیے ابھارنے کی وجہ سے لکھی ہے اور میں انہی سے اصلاح کے لیے درخواست کروں گا۔۔کیونکہ یہ میری ابتداء ہے تو اللہ کے پاک نام سے ہی کرتے ہیں۔۔

رب سے ڈرنا ، رب رب کرنا
شرک سے بچنا ، شرک نہ کرنا
رب سے لینا ، ساری چیزیں
ساری دعائیں ، رب سے کرنا
اور کسی سے ، دل نہ لگانا
رب کوچاہنا ، رب سے ڈرنا
حق پر جم کر ، جگ میں رہنا
حق کی خاطر ، کٹنا مرنا
حمد اللہ کی ، پل پل کرنا
رب کی محبت ، کا دم بھرنا​
 
الف عین

لائبریرین
پہلی بات تو یہ کہ کیا واقعی یہ خود لکھی ہے؟
دوسری بات یہ کہ یہ حمد نہیں۔ محض ایک اخلاقی مضامین کی غزل ہے۔
تیسری بات یہ کہ اتنی غزلیں پڑھنے کے بعد کم از کم ردیف قافیہ تو سمجھ میں آ ہی سکتا ہے۔ میری سمجھ میں نہیں آیا کہ کرنا، مرنا قوافی ہیں تو پہلے شعر میں کرنا‘ ردیف، اور قافیہ ندارد؟
 
اسی کی تو اصلاح درکار ہے میں دوبارہ لکھتا ہوں۔۔۔
 
Top