حمزہ (ء) کا بےربط ملاپ

مصطفے قاسم

محفلین
اسلام و علیکم!
میں نے کچھ عرصہ پہلے اپنے کمپوٹر میں اردو سپورٹ انسٹال کی اور اسے ستعمال کرتا رہا مگر ابھی ایک مسلہ جو مجھے درپیش ہے وہ یہ کے حمزہ (ء) کا باقی حروف کے ساتھ باقاعدہ ملاپ نہیں ہو رہا۔ مثال کے طور پر " جاءے، کھاءے، نہاءے، اٹھاءو" ۔ براءے مہربانی میری رہنماءی کی جیے واضح رہے کے میں فریش ونڈو انسٹال کر کے ازِسرنو اردو سپورٹ انسٹال کر چکا ہوں مگر مسلہ جوں کا توں ہے۔

مصطفےٰ قاسم
 
بھائی میرے! آپ نے دوبارہ ونڈوز انسٹال کرنے کی زحمت ناحق کی۔ اصل میں یہ ونڈوز کا مسئلہ نہیں ہے۔
جب آپ ہمزہ کسی لفظ کے ساتھ ملا کر لکھنا چاہیں تو “U“ کے بجائے Shift+F دبایئے۔ آپ کو “ء“ کے بجائے “ئ“ نظر آئے گی لیکن پریشان نہ ہوں اور آگے لکھیں۔ آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا ان شاء اللہ۔


:!:
 

نبیل

تکنیکی معاون
حد ہو گئی، یعنی ہمزہ (حمزہ نہیں) کی خاطر ونڈوز دوبارہ انسٹال کر لی گئی۔ :)

مصطفٰے قاسم، اگر آپ اس فورم کا ویب پیڈ استعمال کر رہے ہیں تو ہمزہ شامل کرنے کا طریقے یہ ہے کہ آپ پہلے ئ (u) ٹائپ کریں اور اس کے بعد اگلا حرف ٹائپ کریں۔ مثال کے طور پر جائے ٹائپ کرنے کے لیے آپ ج+ا+ئ+ے ٹائپ کریں۔
 

مصطفے قاسم

محفلین
اسلام و علیکم!
بھائی جان ونڈو تو کچھ باقی اغراض کیلیے انسٹال کی تھی مگر کہنے کا مقصد کے پہلی مرتبہ اردو سپورٹ انسٹال کرنے پر میں ئ سے ہی حمزہ استعمال کرتا تھا اچانک یہ مسلہ کیوں آیا۔ دوسرا یہ کہ اگر کوئی سسٹم فائلز کا مسلہ تھا تو وہ نئی ونڈو سے میں از سر نو انسٹال کرنے سے حل ہو جانا چاہیے تھا جو نہ ہوا۔
تیسرا یہ کہ ابھی آپ کے بتائے ہوئے طریقے سے بھی مسلہ حل نہیں ھوا بلکہ اس سے ایک ڈبہ بنا آجاتا ہے ٖ اسطرح کا۔ آپ کے پیڈ میں ٹائپنگ بلکل صحیح ہوتی ہے مگر لوکل سسٹم میں مسلہ کیسے حل ہوگا؟
 
اس کی کچھ وجوہات ہوسکتی ہیں۔ آپ کی۔بورڈ کون سا استعمال کررہے ہیں؟ صوتی یا مائیکروسوفٹ کا اپنا کیبورڈ؟ میں نے صوتی کیبورڈ کے حساب سے حل بتایا تھا کہ Shift+F سے مسئلہ حل ہوجائے گا۔


:!:
 

اعجاز

محفلین
میں‌ نے صوتی کیبورڈ کا انسٹالر اردو ویب کے ڈاؤنلوڈ سے لیا تھا اور میرے سسٹم میں‌ بھی یہی مسئلہ ہے‘ کہ جب میں‌ کسی اپلیکیشن میں‌ ئ لکھنا چاہوں تو نہیں‌ لکھ سکتا۔

اس کے علاوہ مجھے اردو ویب کے کیبورڈ میں‌ گول ت کہیں نہیں‌ملا۔ کرلپ کے کیبورڈ میں‌ یہ شفٹ او پر موجود ہے۔
Phonetic keyboard layout from CRULP
 
صوتی 3

صوتی کی بورڈ کی دنیا میں سب سے بہترین اعجاز صاحب کا صوتی۔3 ہے کیونکہ اس میں کرلپ صوتی کے ساتھ بہت سے دلچسپ اضافے کر دیے گئے ہیں اور اس لیے بار بار کیریکٹر میپ کی طرف نہیں دیکھنا پڑتا، اس میں درمیانی حمزہ ئ شفٹ + 4 پر ہے اور ۃ شفٹ + O پر ہے اور ۂ آلٹ + O پر ہے۔ تمام اشیاء منسلک نقشے میں موجود ہیں۔

یہاں فائل سیکشن سے برائے ایکس پی یا وسٹا حاصل کریں:
http://groups.yahoo.com/group/urdu_computing/
 

اعجاز

محفلین
اعجاز صاحب اسکو یہاں‌ اردوویب میں‌ کیوں نہیں‌ رکھ دیتے کے ڈاؤنلوڈ آسان ہو۔
شکریہ شارق
 

مصطفے قاسم

محفلین
اسلام و علیکم!
برادر میں صوتی کیبورڈ ہی استعمال کر رہا ہوں جو میں نے اردو محفل کی ڈاءونلوڈ سیکشن سے ڈاءونلوڈ کیا تھا۔ کنٹرول پینل سے اردو کیبورڈ کو ڈیلیٹ کر کے دوبارا ینسٹال کرنے سے بھی مسلہ حل نہیں ہوتا۔ براءے مہربانی رہنماءی فرماءیں۔
 

الف عین

لائبریرین
لیکن مصطفیٰ سمجھ میں اب بھی نہیں آیا کہ آپ کی بورڈ کون سا استعمال کر رہے ہیں۔ اردو ویب کا انستالر کون سا کی بورڈ انسٹال کرتا ہے، اس کا مجھے علم نہیں۔ ایک سسٹم میں میں نے اس انسٹالر کو انسٹال کیا تھا، لیکن کوئی کی بورڈ انسٹال ہی نہیں ہوا!! محض ایک دو فانٹس انسٹال ہوئے تھے۔
 

الف عین

لائبریرین
اس لمحے بھی یہاں اپ لوڈ کرنے کی شاید دسویں کوشش کی، یہی جواب ملا
The file is too big
فائل کا سائز ہے 340 کلو بائٹ
اسی وجہ سے میرے ہی سارے اطلاقیے دوسروں نے ہی پوسٹ کیے ہیں یہاں، میں خود اب تک اپ لوڈ کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا
 
Top