حمیت نام تھا جس کا گئی تیمور کے گھر سے

محمد امین

لائبریرین
میرا کوئی استاد نہیں اور نہ ہی مجھے اس کی ضرورت ہے۔ در حقیقت یہ ویب سائٹ سراسر ’ٹھرکیوں ‘ سے بھری پڑی ہے۔ اگر یہاں لڑکیوں کے نام اور خوبصورت تصویروں کے ساتھ واہیات شاعری بھی لگائی جائے تو داد و تحسین ایسے برستی ہے کہ سنبھالنا مشکل ہو جاتا ہے۔ او ر اگر مرد کے نام اور تصویر کے ساتھ لکھا جائے تو ہر حالی موالی اپنے آپ کو نقاد سمجھ کر سگِ آوارہ کی طرح چلانا شروع کر دیتا ہے۔ جیسے آج کے تجربے میں بھی یہ ہی ثابت ہوا۔ جان بوجھ کر ہم نے ’قہر‘ والا شعر شامل کیا تھا۔ حالت سامنے ہے ایک شخص نے بھی داد دینے کی ضرورت صرف اس لیے محسوس نہیں کی کہ یہ غزل مرد کے نام کے ساتھ لگائی گئی تھی۔ ذہنی غلاظت کا اس سے زیادہ عروج کیا ہو گا کہ بجائے اپنی غلطی تسلیم کرنے کے ایک صاحب مسلسل بے ہودہ جملے بازی میں لگے ہوئے ہیں۔ خیر ہمیں یہ ہی دیکھنا تھا کہ یہاں ہوتا کیا ہے۔ (نمرہ عباسی و دیگر خواتین صحافی) حمیت نام تھا جس کا گئی تیمور کے گھر سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آپ کے پروفائل صفحے کے مطابق آپ صحافی ہیں اور بہت ہی کوئی چوٹی کے سینیئر لکھاری ہیں ایک شروع ہونے سے پہلے ہی بند ہوجانے والے چینل میں۔ یہ اقتباس میں موجود نیلے رنگ کی عبارت دراصل آپ کے جدید دور کے "صحافی" ہونے کی شاہد ہے۔

ذرا لڑکیوں کے نام اور خوبصورت تصاویر کے ساتھ شاعری کی ایسی مثالیں اس فورم سے پیش کیجیے اور ایسی برستی ہوئی "داد و تحسین" کا تناسب جائز داد و تحسین کے ساتھ بھی اعداد و شمار کے ساتھ پیش کیجیے۔ ورنہ تو یہ ایک سویپنگ اسٹیٹمنٹ ہے، اور واقعی آپ کے جدید دور کے صحافی ہونے کی گواہی دے رہی ہے۔

یہ ہرے رنگ کی عبارت تو خیر آجکل کے دور میں سچ ہے، "جو کچھ جہاں میں ہے، وہ اخبارِ جہاں میں ہے"۔۔۔ جو کچھ دنیا میں چل رہا ہے وہی اردو محفل پر بھی ریفلیکٹ ہوتا ہے۔

کھسیانی بلی کھمبا نوچے۔۔ اجی حضرت، ہمیں کیا پتا۔۔ اب تو آپ یہی کہیں گے۔۔۔ کہ یہ والا شعر یہ سوچ کر وہ والا شعر وہ سوچ کر۔۔

یہ نمرہ عباسی کون ہیں؟ اور دیگر خواتین صحافی کہاں ہیں؟ اس جملے کا کیا ربط ہے؟ شاعری آپ کی اچھی ہے لیکن یہ ہذیان کیوں بکا جا رہا ہے میری سمجھ سے بالاتر ہے۔ نہ کوئی سر نہ کوئی پیر۔ اللہ کا نام لیں، اتنی بدگمانی، اتنی کدورت؟ آخر اردو محفل نے بگاڑا کیا ہے آپ کا؟ " یہی دیکھنا تھا"؟۔۔ کس نے کہا تھا دیکھنے کو؟ ہوا کیا ہے آخر؟؟
 

محمد امین

لائبریرین
غزل بہت خوب ہے مجھے تو اچھی لگی۔ باقی آپ کی ہرزہ سرائیوں اور ہذیان کا جواب دیا گیا ہے اوپر والے مراسلے میں۔
 
Top