حمید گل کے خلاف ملک و آئین سے بغاوت Treason کا مقدمہ؟

مہوش علی

لائبریرین
آرٹیکل 6 ۔۔۔۔ مشرف ۔۔۔۔ Treason ۔۔۔۔ مشرف مخالفین اور انکا اچھلنا، چیخنا چلانا، گلے پھاڑنا۔

ضیاء صاحب مرحوم کی باقیات، آئی ایس آئی کے فوجی جنرل حمید گل نے آئین پاکستان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی قوم کے پیسے کو رشوت کے طور پر آئی جی آئی کی غیر قانونی و ناجائز پیدائش کے لیے استعمال کرتے ہوئے آئین پاکستان کے خلاف جو بغاوت کی ہے، اس پر ان پر Treason کا مقدمہ چلنا چاہیے کہ نہیں؟

سوال چھوٹا سا ہے، مگر کچھ لوگوں کا اس پر سر پٹخنا بہت بڑا ہو گا اور انکے دو رخے کردار پھر بے نقاب ہونے کو ہیں۔
 
مغزل

محفلین
جی ، ہاں چلنا چاہیے ، مجرم کوئی بھی ہو مقدمہ چلنا چاہیے اور سزا ملنی چاہیے ۔ میں ایمان رکھتا ہوں کہ ::
’’ فاطمہ بنتِ محمد ( صل اللہ علیہ وسلم ) بھی چوری کرتی تو ہاتھ کاٹنے کی سزا دی جاتی ‘‘ (‌حدیث)
باقی اب آپ کی مرضی کہ سیاست کی دیگ میں جو مرضی پکائیں اور مشرف یا متحدہ کو صاف بچالیں ،
لیکن اللہ کا قانون کسی وابستگی کو نہیں دیکھتا مہوش بہن،
جیتی رہو ،
والسلام​
 
ظفری

لائبریرین
یہ بات واضع ہونی چاہیے کہ فوج میں گروپ بندیاں کس درجے کی ہیں ۔ اور ہر گروپ نے اپنی سطح پر کتنی ایجنسیز قائم کر رکھی ہیں ۔ یہ سارا کھیل پرویز مشرف کے احتساب کے پس منظر میں کھیلا جا رہا ہے ۔ اگر ایک سیاسی پارٹی مشرف کے احتساب کا تقاضا کر رہی ہے تو یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ اس کی پشت پناہی پر کوئی ایجنسی نہ ہوں ۔ اور یہ بھی ممکن نہیں ہے کہ اس تناظر میں مشرف کو سپورٹ کرنے والی ایجنسیز بھی اپنا کردار ادا نہ کریں ۔ چنانچہ ۔۔۔۔ اگر آپ غور کریں تو جو پنڈورا پاکس امیتاز احمد نے کھولا ہے اس میں زیادہ تر وہ فوجی شخصیتیں ہیں جو مشرف کے خلاف ہیں ۔ جن میں حمید گل اور اسلم بیگ سرِ فہرست ہیں ۔ اگر یہ سلسلہ یونہی چلتا رہا تو دوسری جانب سے جو ردعمل سامنے آئے گا ۔ اس میں دوسری طرف کے پردہ نشینوں کے بھی نام آئیں گے ۔ اور ہوسکتا ہے کہ جنرل درانی اور برگیڈئیر امیتاز کے بھی نامہِ اعمال بھی منظرِ عام پر آجائیں ۔ اور جن باتوں کے انکشافات برگیڈئیر امیتاز کی زبانی کیئے جا رہے ہیں اس کے جواب میں جو شواہد پیش کیئے جائیں گے اس سے کچھ لوگوں کو ملنے والے عارضی فوائد بھی ماند پڑسکتے ہیں ۔ جس سے سب سے زیادہ متاثر ایم کیو ایم ہوگی ۔ کیونکہ اب تک وہی اس صورتحال سے فائدہ اٹھا رہی ہے ۔
میں سمجھتا تھا کہ یہ معاملہ جلد ہی دب جائے گا کہ فریق جان لیں گے کہ " بات نکلے گی تو بہت دور تلک جائے گی " مگر اس کی طوالت بتا رہی ہے کہ اب بات دور تلک جائے گی ۔
 
dxbgraphics

محفلین
آرٹیکل 6 ۔۔۔۔ مشرف ۔۔۔۔ treason ۔۔۔۔ مشرف مخالفین اور انکا اچھلنا، چیخنا چلانا، گلے پھاڑنا۔

ضیاء صاحب مرحوم کی باقیات، آئی ایس آئی کے فوجی جنرل حمید گل نے آئین پاکستان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی قوم کے پیسے کو رشوت کے طور پر آئی جی آئی کی غیر قانونی و ناجائز پیدائش کے لیے استعمال کرتے ہوئے آئین پاکستان کے خلاف جو بغاوت کی ہے، اس پر ان پر treason کا مقدمہ چلنا چاہیے کہ نہیں؟

سوال چھوٹا سا ہے، مگر کچھ لوگوں کا اس پر سر پٹخنا بہت بڑا ہو گا اور انکے دو رخے کردار پھر بے نقاب ہونے کو ہیں۔

عنقریب سپریم کورٹ آف اردو محفل کا قیام عمل میں آنے والا ہے ۔ براہ مہربانی تمام ثبوت و گواہ تیار رکھئے ۔ کسی بھی وقت سوموٹو ایکشن کے تحت آپ سے ثبوت طلب کئے جاسکتے ہیں
 
گرائیں

محفلین
بالکل۔ میرا خیال ہے حمید گل صاحب کے بیانات بھی اس سلسلے میں موجود ہیں۔ اور میرا نہیں خیال انھیں کوئی اعتراض ہو گا۔ اب جبکہ لوگوں کو بیچ چوراہے کے گند پھیلانے کا شوق ہو چلا ہے تو صفائی بھی تو کرنی ہو گی۔
وقت آگیا ہے کہ سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر اب ہم فیصلے کریں اور بچوں کی طرھ دلائل دینا چھوڑدیں۔ اب بھی اگر ہم نے ناپسندیدہ فیصلے نہیں کئے تو شائد پھر یہ نا پسندیدہ فیصلے امریکی عدالتیں کریں۔

مجرم چاہے میان نواز ہو، یا زرداری، الطاف ہو یا ظفر اللہ جمالی، شہباز شریف ہو یا اسفندیار ولی، بریگیدئیر امتیاز ہو یا وسیم اختر ، سب کو سزا ملنی چاہئے۔ یہ ایسا حمام ہے جہان سب ننگے ہیں۔

گزشتہ دنوں جو کچھ سامنے آیا اس کے بعد بھی اگر آپ بے جا کسی ایک پارٹی کی حمایت کر رہے ہیں توپھر تو اللہ ہی حافظ ہے۔ کشتی ڈوب رہی ہے اور یہ لوگ اب بھی جھگڑ رہے ہیں۔
 
کاشفی

محفلین
آرٹیکل 6 ۔۔۔۔ مشرف ۔۔۔۔ Treason ۔۔۔۔ مشرف مخالفین اور انکا اچھلنا، چیخنا چلانا، گلے پھاڑنا۔

ضیاء صاحب مرحوم کی باقیات، آئی ایس آئی کے فوجی جنرل حمید گل نے آئین پاکستان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی قوم کے پیسے کو رشوت کے طور پر آئی جی آئی کی غیر قانونی و ناجائز پیدائش کے لیے استعمال کرتے ہوئے آئین پاکستان کے خلاف جو بغاوت کی ہے، اس پر ان پر Treason کا مقدمہ چلنا چاہیے کہ نہیں؟

سوال چھوٹا سا ہے، مگر کچھ لوگوں کا اس پر سر پٹخنا بہت بڑا ہو گا اور انکے دو رخے کردار پھر بے نقاب ہونے کو ہیں۔

جنرل حمید گل سے میری دو ملاقاتیں ہوئی ہیں۔۔ایک کراچی میں۔۔ 1997میں جب میں تقریباََ 14 سال کا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور دوسری ملاقات ۔۔۔۔۔۔۔۔ عزت مآب جناب پرویز مشرف سید صاحب کے پُر اَمن دور میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ ملاقات کہاں ہوئی یہ بتانا مناسب نہیں سمجھتا۔۔تقاریب آرمی کی طرف سے آرگنائز کی گئیں تھی ۔۔۔۔۔۔دونوں مرتبہ ان کی باتوں سے کراچی دشمنی ، اہل کراچی سے بغص اور ان کے خلاف تعصب نمایاں تھا۔۔۔۔۔۔۔۔اس کے ساتھ ساتھ سندھ اور بلوچستان کے بارے میں بھی ان کا نقطہ نظر تعصب پر مبنی تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ان کی ذات سے اور ان کی گفتگو سے قطع نظر ۔۔۔ چونکہ جنرل حمید گل نے آئین پاکستان کے خلاف بغاوت کی ہے۔۔۔اس لیئے اس غدار اور آئین شکن شخص کو بالکل سزا ملنی چاہیئے۔۔۔اور ان کو عبرت کا نشان بنا دینا چاہیئے۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن یہ کام چودھری افتخار کی عدالت نہیں کر سکتی کیونکہ چودھری افتخار خود ایک کرپٹ اور غدار شخص ہے۔۔۔۔

یزیدی گروپ کے ایک منافق لیڈر کے ساتھ جنزل حمید گل پاکستان کی خلاف سازش کرتے ہوئے۔۔
sayyaf-gul.jpg
 
arifkarim

معطل
سب سے پہلے تو قائد پاکستان کےقاتلوں کو غداری کی سزا ملنی چاہئے تھی، مگر ہمنے تو انہیں پارلیمنٹ میں سجا دیا۔ جب پاکستان کے بانیوں کو ہی ملک سے غداری کرنے پر سزا نہیں ملی تو اب 62 سال بعد جو چاہے آکر کرتا رہے، جسکی لاٹھی اسکی بھینس والا قانون ہی لاگو ہوگا!
 
غازی عثمان

محفلین
سیاست میں ملوث ہوکر جرنیل حمید گل نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ، قوم کے پیسے کا ناجائز استعمال کیا ان کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کا مقدمہ چلنا چاہیئے ،، یہ تمام چیزیں وہ قبول کر چکے ہیں اس لئے اس مقمدمے کے فیصلے میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے،، لیکن ان پر غداری کا مقدمہ نہیں بن سکتا ،، وہ مشرف کے خلاف ہی بن سکتا ہے آرٹیکل 6 کے تحت،،

آرٹیکل 6 ۔۔۔۔ مشرف ۔۔۔۔ Treason ۔۔۔۔ مشرف مخالفین اور انکا اچھلنا، چیخنا چلانا، گلے پھاڑنا۔
اس کیپشن سے تو کسی اور کا دو رخہ کردار بے نقاب ہورہا ہے ،،
 
arifkarim

معطل
پاکستانی سیاست میں ہر شخص ناجائز کام کر رہا ہے۔ کیا سب کے خلف مقدمہ کر دیں؟؟؟
 
محمداسد

محفلین
آرٹیکل 6 ۔۔۔۔ مشرف ۔۔۔۔ treason ۔۔۔۔ مشرف مخالفین اور انکا اچھلنا، چیخنا چلانا، گلے پھاڑنا۔

ضیاء صاحب مرحوم کی باقیات، آئی ایس آئی کے فوجی جنرل حمید گل نے آئین پاکستان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی قوم کے پیسے کو رشوت کے طور پر آئی جی آئی کی غیر قانونی و ناجائز پیدائش کے لیے استعمال کرتے ہوئے آئین پاکستان کے خلاف جو بغاوت کی ہے، اس پر ان پر treason کا مقدمہ چلنا چاہیے کہ نہیں؟

سوال چھوٹا سا ہے، مگر کچھ لوگوں کا اس پر سر پٹخنا بہت بڑا ہو گا اور انکے دو رخے کردار پھر بے نقاب ہونے کو ہیں۔

کرپشن کا ناسور اتنا گہرا ہوچکا ہے کہ اب ہر سیاسی و غیر سیاسی معاملہ میں 'بات نکلے گی تو دور تلک جائے گی' والا محاورہ عام ہوگیا ہے۔ جنرل مشرف پر آئین سے بغاوت کا الزام ہو یا حمید گل کی کرپشن و سیاسی معاملات میں دخل اندازی کی باتیں، محسوس یہ ہوتا ہے کہ سوائے آپس کی رسہ کشی کے کچھ ہونے والا نہیں۔ جب بھی کسی ملزم پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی جائے، اس کے حواری 'پہلے والوں' پر بات ڈالنے کی بات کرتے ہیں اور اس طرح بات پچھلوں سے پچھلوں اور پھر ان پچھلوں پر ڈالی جاتی ہے۔ اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہتا ہے جب تک اصل شخص کو فرار کا راستہ دستیاب ہوجائے۔

حمید گل کے بارے میں جو انکشافات ان کے جونیئر نے کئے، اس پر یقینا مقدمہ چلنا چاہیے۔
کیوں کہ مقدمہ ہی یہ ثابت کرسکتا ہے کہ کوئی مجرم ہے یا فقط ملزم۔
 
dxbgraphics

محفلین
سپریم کورٹ آف پاکستان جنرل حمید گل پر عنقریب سوموٹو ایکشن لے گی

باقی تسی تے سمجھ ہی گئے او
 
dxbgraphics

محفلین
جنرل حمید گل سے میری دو ملاقاتیں ہوئی ہیں۔۔ایک کراچی میں۔۔ 1997میں جب میں تقریباََ 14 سال کا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور دوسری ملاقات ۔۔۔۔۔۔۔۔ عزت مآب جناب پرویز مشرف سید صاحب کے پُر اَمن دور میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ ملاقات کہاں ہوئی یہ بتانا مناسب نہیں سمجھتا۔۔تقاریب آرمی کی طرف سے آرگنائز کی گئیں تھی ۔۔۔۔۔۔دونوں مرتبہ ان کی باتوں سے کراچی دشمنی ، اہل کراچی سے بغص اور ان کے خلاف تعصب نمایاں تھا۔۔۔۔۔۔۔۔اس کے ساتھ ساتھ سندھ اور بلوچستان کے بارے میں بھی ان کا نقطہ نظر تعصب پر مبنی تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ان کی ذات سے اور ان کی گفتگو سے قطع نظر ۔۔۔ چونکہ جنرل حمید گل نے آئین پاکستان کے خلاف بغاوت کی ہے۔۔۔اس لیئے اس غدار اور آئین شکن شخص کو بالکل سزا ملنی چاہیئے۔۔۔اور ان کو عبرت کا نشان بنا دینا چاہیئے۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن یہ کام چودھری افتخار کی عدالت نہیں کر سکتی کیونکہ چودھری افتخار خود ایک کرپٹ اور غدار شخص ہے۔۔۔۔

یزیدی گروپ کے ایک منافق لیڈر کے ساتھ جنزل حمید گل پاکستان کی خلاف سازش کرتے ہوئے۔۔
sayyaf-gul.jpg

جناب پاکستان کے خلاف نہیں بلکہ سبائی (عبداللہ بن سبا یہودی منافق( منافقوں کے اسلام کے خلاف سازشوں کے بارے میں تبادلہ خیال ہورہا ہے
 
کاشفی

محفلین
کاشفی :: یہ یزیدی گروپ کیا ہے؟

ظالموں کا نام ہے یزید۔۔۔۔۔۔۔۔یعنی کے ظالمان یعنی کے طالبان بےغیرتان --- یہ بات میرا ایک افغانی دوست کہتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسی نے یہ تصویر بھی فراہم کی ہے۔۔ تصویر میں جو ویب ایڈریس ہے وزٹ کریں۔۔۔۔۔ :grin:
 
dxbgraphics

محفلین
جی ہاں وہی بےغیرتان جنہوں نے پانچ ہزار بن سبائی ازبکوں کو جو لوگوں کے چمڑے تک اتار دیتے تھے کیفرکردار تک پہنچایا
 
Top