حسن محمود جماعتی
محفلین
آمینبلاشبہ مابدولت اپنے تئیں عزیزبرادرم یاز کے ان جانفزااحساسات کی قدرومنزلت سے بخوبی آگاہ ہیں اور دو سطور پر مشتمل اس پرازرفاقت مراسلے پرشادوکام ہونے کو اپنے لئے باعث افتخارگردانتے ہیں۔اس دلپذیر(حسب روایت برادرم یاز)مراسلے میں مابدولت کے حوالے سے تین قیاسات موہوم کا ذکرملتا ہے،تاہم ان میں سے دوتو خارج ازبحث ہیں ،چونکہ بعیدازقیاس ہیں!ہاہاہا۔اس قہقہے کو خندۂ استہزاسے ہرگزتعبیرنہ کیا جائے وگرنہ مابدولت کے قلب اختلاج زدہ کوقلق ناحق لاحق ہونے کا اندیشۂ جانکاہ ہے۔قیاس سوم ،یعنی وقت کی کمیابی،ہی مابدولت کی ایسے محبان کی صحبت سےجومابدولت اوران کی کوتاہ قامت اردو کی کمی محسوس کرکے مابدولت کو حوصلوں سے بہرہ مندفرماتے ہیں، دوری کا سبب ناگزیررہی ہے۔تاہم مابدولت برادرعزیزیازکاتہہ دل سے شکریہ ادا کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت کرنے کے ہرگزروادارنہیں ہیں۔