حوالدار صاحب کا چکنا نکال کر گوشت صاف کر دو

عندلیب

محفلین
گوشت والے صاحب اتوار والی چھٹی کے دن بےتحاشا گاہکوں کے درمیان گھرے اپنے دو ملازمین کو جلدی جلدی کچھ یوں ہدایات دے رہے تھے ۔۔۔

** سنو ! وہ کھادی کے کپڑے والے صاحب کا بھیجہ نکال دو
** وہ لنگی والے صاحب کی ران کاٹ دو
** برقعہ والی اماں کا باریک قیمہ بنا دو
** وہ پیچھے جو دو عورتاں باتاں کرتے کھڑی ہیں ناں ، ان کی زبان نکال دو
** وہ جو دبلے صاب کھڑے ہیں ، ان کی ہڈیاں تول دو
** پہلوان کی گردن کا گوشت پہلے نکال دو
** وکیل صاحب ذرا جلدی میں ہیں ، ان کی مونڈی پھوڑ دو!
** ڈاکٹر صاحب کے گردے نکال دو
** وہ کالج کے بچے کے جبڑے اور آنکھیں نکال دو
** وہ کونے میں جو لمبے صاب کھڑے ہیں ناں ، ان کی نلیاں نکال دو
** حوالدار صاحب کا چکنا نکال کر گوشت صاف کر دو!
** پہلے انسپکٹر صاحب کے دونوں ہاتھاں کاٹ دو
** شاعر صاب ابھی آتے بولے ، آتے ہی ان کا دل اور کلیجہ نکال دو!

بشکریہ: تعمیر نیوز
 

x boy

محفلین
بہت اعلی،،،
اتنا مصروف قصائی آج تک نہیں دیکھا ، جبکہ گھر کا سوداسلف میں لاتا ہوں:D
 
اس کا تو امن کمیٹی سے تعلق ہے شاید۔۔۔:laugh:
بہت اعلی،،،
اتنا مصروف قصائی آج تک نہیں دیکھا ، جبکہ گھر کا سوداسلف میں لاتا ہوں:D
اچھا ہوا آپ کی ملاقات نہیں ہوئی۔ ورنہ کہتا "x boy" کا "x-ray" نکالو۔ مطلب چانپیں نکالو ۔۔:laugh:
 

x boy

محفلین
اس کا تو امن کمیٹی سے تعلق ہے شاید۔۔۔ :laugh:

اچھا ہوا آپ کی ملاقات نہیں ہوئی۔ ورنہ کہتا "x boy" کا "x-ray" نکالو۔ مطلب چانپیں نکالو ۔۔:laugh:
ہاں بھیا:جو بھی نکالنا ہے نکال لو،، پچھلے پانچ سال کم تھے کہ آپ نکالوگے۔
باقی پانچ سال تک کیا کیا نکلے گا۔۔ اللہ عالم الغیب ہی جانے۔
:biggrin:
 
Top