تعارف حوا کی بیٹی

الف عین

لائبریرین
زلیخا کی ہم جنس
رادھا کی بیٹی
کہا تھا ساحر نے حوا کی ایک بیٹی کے لئے۔
ہم یہاں بنتِ حوا کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ خود اپنا تعارف کا سلسلہ شروع نہ کریں تو ہم کیوں دور ہٹیں۔۔۔ اپنے بارے میں بتائیں۔ اس وقت تو ہم دعا گو ہیں کہ آپ کا وقت یہاں اچھا گزرے۔
 
سعید کے بیٹے کی جانب سے بھی محفل میں اپنی آمد پر چند استقبالیہ گلدستے قبول کریں۔

اور پہلی فرصت میں اپنا تعارف کرا دیں۔ :)
 

تعبیر

محفلین
السلام علیکم

میں نے بھی آپ کو یہاں گنتی گنتے دیکھا ہے

سو آپ کو ایک بہترین موقع دیتے ہیں تعداد بڑھانے کا

محفل پر خوش آمدید :)
 

بنتِ حوا

محفلین
بہت شکریہ الف عین بھائی آپ نے میرے لیے دھاگہ کھولا:)
شکریہ ابنِ سعید بھائی گلدستوں کا۔۔:)
وعلیکم سلام تعبیر لگتا ہے اب جلد ہی 100 کی گنتی پوری ہوگی انشا اللہ
 

مغزل

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]محترمہ صرف گنتی ہی پوری کیجئے گا یا اپنے حوالے سے کچھ معلومات بھی فراہم کیجئے گا۔
جلدی کیجئے ہم انتظار نہیں کرسکتے ۔۔۔۔
[/FONT]
 

بلال

محفلین
اردو محفل پر خوش آمدید۔۔۔ امید ہے یہاں آپ کا اچھا وقت گزرے گا۔۔۔ ویسے اپنا کچھ تعارف بھی تو کروائیں۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
بنتِ حوا آئی تو ہیں اس دھاگے پر لیکن اپنے متعلق انہوں نے بتایا کچھ بھی نہیں۔
 

بنتِ حوا

محفلین
بہت شکریہ ایم بلال بھائی حسن بھائی شمشاد بھائی ' وارث بھائی مجھے ویلکم کرنے کا:)

تعارف میں میرا خیال ہے بندہ نام مقام اور کییا کرتے ہیں یہی بتاتا ہے:rolleyes:
نک نیم تو آپ نےے پڑھ لیا اصل نام تو میں پوشیدہ رکھنا چاہوں گی ایک ام المومنین کے نام پر میرا نام رکھا گیا تھا
امریکہ مین رہائش پذیر ہوں زیادہ عرصہ نہیں ہوا یہاں آئے ہوئے
اردو محفل پر میری ایک زیادہ ہی قریبی رشتہ دار ہیں وہ آتی ہیں ان کی دیکھا دیکھی یہاں آنا ہوا:cool:
میرا خیال ہے اتنا کافی ہے:confused:
 

مغزل

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]سمُندر سے ملے پیاسے کو شبنم
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے یہ رزّاقی نہیں ہے۔
[/FONT]
 

بلال

محفلین
بہت شکریہ آپ نے کچھ تو اپنے بارے میں بتایا۔۔۔ ایک مرتبہ پھر محفل پر خوش آمدید۔۔۔ اور آپ کی زیادہ ہی قریبی رشتہ دار کا شکریہ کہ وہ آپ کو یہاں لائیں۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
چلیں میں اندازہ لگاتا ہوں کہ آپ کی وہ قریبی رشتہ دار کون ہیں۔ اچھا پہلے آپ یہ بتائیں کہ پاکستان میں آپ کا تعلق کہاں سے ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ ایم بلال بھائی حسن بھائی شمشاد بھائی ' وارث بھائی مجھے ویلکم کرنے کا:)

تعارف میں میرا خیال ہے بندہ نام مقام اور کییا کرتے ہیں یہی بتاتا ہے:rolleyes:
نک نیم تو آپ نےے پڑھ لیا اصل نام تو میں پوشیدہ رکھنا چاہوں گی ایک ام المومنین کے نام پر میرا نام رکھا گیا تھا
امریکہ مین رہائش پذیر ہوں زیادہ عرصہ نہیں ہوا یہاں آئے ہوئے
اردو محفل پر میری ایک زیادہ ہی قریبی رشتہ دار ہیں وہ آتی ہیں ان کی دیکھا دیکھی یہاں آنا ہوا:cool:
میرا خیال ہے اتنا کافی ہے:confused:

یہ تو بہت ہی مختصر تعارف ہو۔
اور بھی بہت کچھ بتایا جا سکتا ہے۔
بہن بھائیوں کی تعداد، اپنا نمبر؟
زیادہ لڑائی کس سے ہوتی تھی اور کیوں؟
تعلیم
اردو محفل کی بہتری کے لیے آپ کیا کر سکتی ہیں۔
کبھی آ بیل مجھے مار پر عمل کیا، نتیجہ کیا نکلا؟
اردو کی آخری کتاب کون سے پڑھی تھی اور کیوں؟
اپنی خریدی ہوئی تھی، کسی سے مانگی ہوئی تھی یا ۔۔
چوہدری شجاعت کے متعلق معلوم ہوا ہے کہ اسے کینسر ہے، اسے آپ کیا مشورہ دیں گی۔

فی الحال اتنا ہی۔
 

زینب

محفلین
خوش آمدید بنت حوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شمشاد بھائی نکے چوہدری کے کینسر سے بنت حوا کا کیا لینا دینا۔۔۔۔۔۔۔
 
Top