اصغر گونڈوی حُسن کو وسعتیں جو دِیں عشق کو حوصلہ دیا

باباجی

محفلین
حُسن کو وسعتیں جو دِیں عشق کو حوصلہ دیا
جو نہ ملے، نہ مِٹ سکے مجھ کو وہ مدعا دیا
ہاتھ میں لے کے جامِ مئے آج وہ مسکرادیئے
عقل کو سرد کر دیا، رُوح کو جگمگا دیا
دل پہ لیا ہے داغِ عشق کھو کے بہارِ زندگی
اک گُلِ تر کے واسطے میں نے چمن لُٹادیا
کچھ تو کہو یہ کیا ہوا، تم بھی تھے ساتھ ساتھ کیا
غم میں یہ کیوں سرُور تھا، درد نے کیوں مزہ دیا
اب نہ یہ مری ذات ہے، اب نہ یہ کائنات ہے
میں نے نوائے عشق کو ساز سے یوں ملا دیا
عکس جمالِ یار کا آئینہ خؤدی میں دیکھ
یہ غمِ عشق کیا دیا، مجھ سے مجھے چھپادیا
حشر میں آفتابِ حشر اور وہ شورِ الاماں
"اصغر" بُت پرست نے "زُلف" کا واسطہ دیا
(اصغر گونڈوی)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہاتھ میں لے کے جامِ مئے آج وہ مسکرادیئے​
عقل کو سرد کر دیا، رُوح کو جگمگا دیا​
واہ باباجی۔ اج تے اخیر کیتی پئے او :) ظالم (y)
 
فرخ منظور

لائبریرین
واہ بہت خوب انتخاب فراز صاحب۔ ہو سکے تو ان دو اشعار کو دوبارہ دیکھ لیں۔
اس شعر میں "ساتھ ساتھ" ہونا چاہیے۔

کچھ تو کہو یہ کیا ہوا، تم بھی تھے ساتھ کیا
غم میں یہ کیوں سرُور تھا، درد نے کیوں مزہ دیا
اور اس شعر میں "واسطہ" کی املا "واسطا" ہونی چاہیے۔​
حشر میں آفتابِ حشر اور وہ شورِ الاماں
"اصغر" بُت پرست نے "زُلف" کا واسطہ دیا
 
باباجی

محفلین
واہ بہت خوب انتخاب فراز صاحب۔ ہو سکے تو ان دو اشعار کو دوبارہ دیکھ لیں۔
اس شعر میں "ساتھ ساتھ" ہونا چاہیے۔

کچھ تو کہو یہ کیا ہوا، تم بھی تھے ساتھ کیا
غم میں یہ کیوں سرُور تھا، درد نے کیوں مزہ دیا
اور اس شعر میں "واسطہ" کی املا "واسطا" ہونی چاہیے۔​
حشر میں آفتابِ حشر اور وہ شورِ الاماں
"اصغر" بُت پرست نے "زُلف" کا واسطہ دیا
بہت شکریہ سر جی
میں نے تو رومن سے اردو سے میں لکھا ہے
جو سمجھ آیا وہ لکھا
:)
 
کچھ تو کہو یہ کیا ہوا، تم بھی تھے ساتھ کیا​
غم میں یہ کیوں سرُور تھا، درد نے کیوں مزہ دیا​
اب نہ یہ مری ذات ہے، اب نہ یہ کائنات ہے​
میں نے نوائے عشق کو ساز سے یوں ملا دیا​
عکس جمالِ یار کا آئینہ خؤدی میں دیکھ​
یہ غمِ عشق کیا دیا، مجھ سے مجھے چھپادیا​
:zabardast1:انتخاب ہے:applause:
 
بہت شکریہ پسندیدگی کا بھائی :)
 
نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہہہہہہہہ
عکس جمالِ یار کا آئینہ خؤدی میں دیکھ
یہ غمِ عشق کیا دیا، مجھ سے مجھے چھپادیا
 
سید زبیر

محفلین
بہت اعلیٰ انتخاب
عکس جمالِ یار کا آئینہ خؤدی میں دیکھ
یہ غمِ عشق کیا دیا، مجھ سے مجھے چھپادیا
جیتے رہیں اور خوش رہیں
 
Top