حکمرانی کے دعوے داروں کا حال

سید ذیشان

محفلین
اب آپ یہ تو نا کہیں کہ پوری محفل ہی پڑھی لکھی جاہل ہے۔

جی میں نے ایسا نہیں کہا اور آپ میرے منہ میں الفاظ ڈالنے کی کوشش بھی نہ کریں۔ فارسی مصرعوں کا رٹا لگانے سے کوئی عقل مند نہیں ہو جاتا، اور رٹا بھول جانے سے کوئی جاہل نہیں ہوتا۔ براہ مہربانی پوسٹ پوری طرح پڑھ کر کمنٹ کیا کریں۔ شکریہ
 
سید ذیشان

محفلین
اتنی ان پڑھ آبادی کہاں ملے گی وہ بتادیں۔ پڑھی لکھی جاہل تو مل جائے گی۔ :cool:

دوبارہ ذرا غور سے پڑھیں۔ 80 فی صد آبادی کو میں نے ان پڑھ نہیں کہا، نان گریجویٹ کہا ہے۔ کیونکہ گریجویشن کا مطلب ہے کم از کم 14 سال کی تعلیم۔ تو اتنی تعلیم تو ہر پڑھے لکھے شخص کی نہیں ہوتی۔ تو 80 فی صد میں وہ بھی شامل ہیں جنہوں نے میٹرک کیا ہوا یا ایف اے کیا ہوا ہے لیکن گریجویشن نہیں کی۔
 
کس سن کی بات کر رہے ہیں ؟ آج کل B.A کس نے نہیں کیا؟
 
الشفاء

لائبریرین
اوپر کسی بھائی نے کہا کہ جو سوالات پوچھے جارہے ہیں ان کے جوابات تو ہمیں بھی نہیں آتے۔ اور انہوں نے بالکل بجا کہا ہے۔۔۔ اسی لئے تو جیسے ہم ویسے ہمارے حکمران۔۔۔ اور ایک حدیث کا مفہوم بھی یہی ہے کہ جس طرح کے ہمارے اعمال ہوں گے اسی طرح کے حکمران ہم پر مسلط کئے جائیں گے۔۔۔
اب سلامتی اسی میں ہے کہ ہم مسلمان ہونے کے ناطے ضروری اسلامی معلومات اور ان پر عمل اور پاکستانی ہونے کے ناطے پاکستان سے متعلق بنیادی معلومات حاصل کریں تو شائد ہماری نسلوں کو "تعلیم یافتہ" حکمران میسر آجائیں۔ ورنہ چل سو چل۔۔۔:)
 
عسکری

معطل
اچھا اس پر مجھے یاد آیا ایک کھیل شروع کرتے ہیں بنیادی سوالات کا پر حلف لے کر ہی کوئی پیش ہو گا تا کہ ہم بھی جان سکیں محفل کے کتنے ممبر کس قدر معلومات رکھتے ہین میں ابھی دھاگہ کھولتا ہوں :bighug:
 
سب سے پہلے قومی ترانہ سنا جائے!
 
نایاب

لائبریرین
اچھا اس پر مجھے یاد آیا ایک کھیل شروع کرتے ہیں بنیادی سوالات کا پر حلف لے کر ہی کوئی پیش ہو گا تا کہ ہم بھی جان سکیں محفل کے کتنے ممبر کس قدر معلومات رکھتے ہین میں ابھی دھاگہ کھولتا ہوں :bighug:

عسکری جوان ہم تو گوگل چاچا کے سہارے چلتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
عسکری

معطل
نہیں حلف لینا ہو گا کہ کسی کا سہار ا نہیں لیا جائے گا اور جو جواب نا آئے نا کر دیا جائے گا اور جواب دینے مین 5 منٹ کا ٹائم دیا جائے گا بس
 
سید ذیشان

محفلین
یہ تو ان سب کو آتا ہو گا جنہوں نے سکول میں پڑھ کر ڈگریاں لی ہیں۔۔۔ لیکن جنہوں نے بازار سے ایک اپنے لئے ایک اپنے گھوڑے کے لئے خریدی ہیں۔ ان کا پتہ نہیں۔۔۔ :)

مجھے تو نہیں آتا پورا، اور میری ڈگری بھی جعلی نہیں ہے!
 
مجھے تو نہیں آتا پورا، اور میری ڈگری بھی جعلی نہیں ہے!
اب اس کے ہم ذمہ دار تو نہیں. فی الحال آپ پر کسی کا اعتراض نہیں. جب تک قوم کے مستقبل کے فیصلے آپ کے ہاتھ نہ آجائے. بار بار یہ کہنا "مجھے تو نہیں آتا قومی ترانہ" اچھا نہیں لگتا. اگر نہیں آتا تو یاد کرلیں..‏
 
مجھے کیا ضرورت پڑی ہے بھلا؟
 
مجھے کیا ضرورت پڑی ہے بھلا؟
یہی تو اس دھاگے کا مقصد ہے نا کہ آپ اور مجھ جیسے عوام پر یہ پابندی نہیں. لیکن جو خود پر پاکستان کی نمائندگی کا بھاری بوجھ ڈالنا چاہتے ہوں ان کو یہ ذہن میں رکھنا چاہیے (یاکم ازکم ظاھر کرناچاہیے کہ) وہ پاکستان کے قومی ترانے کے الفاظ پر پورا پورا عمل کریں گے.
 
اگر میں ریٹرننگ آفیسر ہوتا تو میراجس جس بندے کو فیل کرنے کا دل کرتا، اس سے بس ایک ہی سوال پوچھتا اور پس اسکے بعد اسکی چھٹی۔۔اور وہ سوال یہ ہے کہ:
بتاؤ I dont know کا کیا مطلب ہے؟
:shock:
 
Top