حکومت،طالبان مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہوگئے ، پروفیسر ابراہیم

حکومت،طالبان مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہوگئے ، پروفیسر ابراہیم

اسلام آباد…طالبان رابطہ کار کمیٹی کے رکن پروفیسرابراہیم نے کہا ہے کہ طالبان اور حکومت کے درمیان ڈیڈلاک جیسی صورت حال بن گئی ہے،انہوں نے کہا کہ فوج بھی قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر خوش نہیں ہے۔ طالبان رابطہ کار کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے جیونیوز کو بتایا کہ فریقین کی جانب خاموشی ہے، جس کے باعث ڈیڈلاک جیسی صورت حال بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دعا کرتے ہیں کہ معاملات صحیح سمت کی طرف روانہ ہوجائیں ل پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ فوج قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر خوش نہیں ہے اور وہ نہیں چاہتے کہ طالبان کے قیدی رہا ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔

http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=144196
 
حکومت اور طالبان میں مذاکرات کے عمل میں جنگ بندی کے معاملے پرطالبان شوریٰ میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں اورطالبان نے جنگ بندی میں توسیع قیدیوںکی رہائی سے مشروط کردی ہے ۔ طالبان نے اپنے تحفظات سے مولانا سمیع الحق کو آگاہ کردیاہے اور کہا ہے کہ حکومت سے قیدیوں کی رہائی کیلئے بات کریں ۔ طالبان شوریٰ میں ان اختلافاتکی وجہ سے عارضی جنگ بندی میں توسیع اور مذاکراتی عمل آگے بڑھنے میں خلل کا امکان پیداہوگیا ہے ؟
ادہر سکیورٹی ایجنسیوں نے ابھی بھی طالبان کے ملوث ہونے کا شبہظاہر کیا ہے۔سکیورٹی ایجنسیوں کے انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق فروٹ مارکیٹ میں حملےکی منصوبہ بندی بھی انہیں عناصر نے کی تھی جنہوں نے 3 مارچ کو اسلام آباد کچہری پرحملہ کی منصوبہ بندی کی تھی جس میں 10 افراد مارے گئے تھے۔اس کے باوجود کہ تحریک طالباننے فوری طور پر کچہری حملے سے اظہار لاتعلقی کیا تھا اور احرار الہند نامی گروپ نےذمہ داری قبول کرلی تھی تاہم سکیورٹی ایجنسیوں نے یہی نتیجہ اخذ کیا تھا کہ فدائی آپریشنکا حکم طالبان کی اعلیٰ قیادت نے دیا تھا تاکہ حکومت پر اپنے مطالبات ماننے کے لئےدبائو ڈالا جاسکے۔فروٹ منڈی دھماکے کی تفتیش کرنے والوں کو پتہ ہے کہ اس کارروائی میںتحریک طالبان کا مہمند ایجنسی والا گروپ ملوث ہے۔اس گروپ کا سربراہ خالد خراسانی ہے. اسلام آباد سبزی منڈی میں طالبان کا ملوث ہونا ،طالبان کی بددیانتی کو ظاہر کرتا ہے۔ مذاکرات اور دہشت گردی ساتھ ساتھ نہ چل سکتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طالبان امن مذاکرات تعطل کا شکار ؟
http://awazepakistan.wordpress.com/
 
آخری تدوین:
Top