میڈیا بھی برا ہے اور ریاست بھی۔ عوام تو انتہائی معصوم ہیں۔
السلام علیکم
کسی جگہہ عذاب یا آزمائش آنے کا سبب تمام لوگوں کی خرابی یکجا ہونے کی صورت میں ہوتی ہے
سب سے پہلے اس جگہہ کے امراء میں برائی آتی ہے
پھر امراء کے امر کو اگے کرنے والے میں برائی آتی ہے
آخر میں یہ برائی رعایا تک پھیل جاتی ہے
پھر ان کو ٹھیک کرنے یا نوٹس دینے کے لیے اللہ پاک آزمائشیں دیتے ہیں
تو ہم کیسے کہہ سکتے ہیں کہ صرف حکومت لاپرواہ ہے یا ہم سب کے سب لاپرواہ ہیں۔
ایک مضمون میں میں نے پایا ایک ایسی خبر جس کوسن نے کے بعد یا پڑھنے کے بعد ہم خود اپنے آپ کو جانچتے ہیں
اسکا مختصر خاکہ یہ ہے کہ
ایک بادشاہ نے ایک دن فیصلہ کیا کہ ایک تالاب بناجائے اور اس سلطنت کے سارے دودھ بیچنے والوں کو حکم دیا جائے
کہ رات کے اندھیرے میں اس تالاب ہر دودھ والا ایک بالٹی دودھ ڈال کے جائے۔
ہر دودھ والے نے سوچاکہ میں پانی ڈال دیتا ہو دوسرے کیا پتا چلے گا۔ تو گویا سب نے دودھ کی جگہہ پانی ڈال دیا۔
آپ لوگ خود اندازہ لگا لیں کہ کیا ہوا ہوگا۔
انتہی۔