زرقا مفتی
محفلین
پنجاب حکومت کا اقلیتوں کے حوالے سے ریکارڈ سخت خراب ہے ۔ یہاں وکلا برادری نے قانون ہاتھ میں لے کر قتل کرنے والے ممتاز قادری پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور اس کا کیس ایک سابق چیف جسٹس کے چیمبر سے لڑا جا رہا ہے ۔ جوزف کالونی کے ذمہ داروں کو بھی کوئی سزا نہیں ملی ۔ سانحہ گوجرہ میں ملوث افراد کو ابتک سزا نہیں ہوئی
پچھلے سال کی خبر ملاحظہ کیجئے
جھنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ گوجرہ کو تین سال گزرنے کے باوجود ملزمان کو سزا نہیں دی جاسکی ۔ 31جولائی 2009ءکو سانحہ گوجرہ میں قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی پر60 گھروں کو نذر آتش اورایک ہی خاندان کے سات افراد سمیت آٹھ افراد کو زندہ جلا دیا گیا تھاجس کی دوایف آئی آر کٹیں ۔ پہلے کیس میں ستر ملزمان کو نامزد کیا گیاجن میں سے 68نے قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کر لی۔ دو افراد کو ذاتی مچلکے پر رہا کردیا گیا تھا۔دوسری ایف آئی آر میں بھی ستر افراد کو نامزد کیا گیا تھا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔نجی چینل کے مطابق سانحہ لاہور پیش آگیا لیکن سانحہ گوجرہ کے ملزمان کو آج تک سزا نہیں ہوسکی ۔
http://dailypakistan.com.pk/jhang/11-Mar-2013/37387
شریف ملک میں امن امان کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہیں۔ ان کا ایک ہی کام ہے سانحے کے بعد فوٹو سیشن کروانا اور متاثرین کے نقصان کی بولی لگانا۔ خبر تو لگ جاتی ہے معاوضے بھلے نہ ملیں
اسی سال کی خبر ہے
سانحہ جوزف کالونی،متاثرین کومعاوضہ نہ دینے پر عدالت کا اظہار ناراضگی
24 جولائی 2014
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے سانحہ جوزف کالونی کے متاثرین کو معاوضے کی عدم ادائیگی کیس کی سماعت کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اگر حکومت نے عوام سے وعدہ کیا ہے تو اسے پورا کرنا بھی اس کا فرض ہے۔جوزف کالونی کے متاثرین کی جانب سے دائر درخواستوں میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے جوزف کالونی کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان کیا تھاتاہم ابھی تک ا س پر عمل نہیں ہوا۔سرکاری وکیل نے بیان دیا کہ جوزف کالونی کے مستحق متاثرین کی تصدیق کا عمل جلد مکمل کرکے ادائیگی شروع کر دی جائے گی۔ عدالت نے ادائیگی میں تاخیر پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے قرار دیا کہ جب حکومت نے ادائیگی کا وعدہ کیا ہے تو اسے پورا بھی کرے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت ستمبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے ادائیگی کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی۔ لاہور کی جوزف کالونی کو مشتعل افراد کی جانب سے آگ لگائے جانے کے بعد سابق وفاقی حکومت نے پانچ لاکھ مالی امداد کا اعلان کیا تاہم اس پر ابھی تک عمل نہیں کیا گیا ۔
http://dailypakistan.com.pk/back-page/24-Jul-2014/126100