اقبال جہانگیر
محفلین
حکومت سنجیدگی دکھائے جنوبی وزیرستان میں بات چیت کے ذریعے امن لانے کیلئے تیار ہیں، ترجمان تحریک طالبان حکیم اللہ گروپ
اسلام آباد /پشاور ( آئی این پی ) تحریک طالبان حکیم اللہ گروپ کے ترجمان حاجی داؤد مسعود نے کہا ہے کہ اگر حکومت سنجیدگی دکھائے تو تحریک طالبان کی قیادت کی رہنمائی میں حکومت کے ساتھ جنوبی وزیرستان میں بات چیت کے ذریعے امن لانے کیلئے تیار ہیں ، سجنا گروپ کو سازش کے ذریعے تحریک سے الگ کیا گیا‘ اس سازش کو ناکام بنائیں گے ، ملا فضل اللہ کی قیادت پر اعتماد ہے ، شریعت کے نفاذ تک جنگ جاری رہے گی ۔ اتوار کو نامعلوم مقام پر میڈیا سے خان سید عرف سجنا گروپ کی تحریک طالبان پاکستان سے علیحدگی کے اعلان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سجنا گروپ کی علیحدگی سے تحریک پر کوئی اثر نہیں پڑیگا کیونکہ سجنا گروپ اتنا بڑا گروپ نہیں ، سجنا گروپ کا الگ ہونا ایک چال ہے تاکہ تحریک طالبان کو کمزور کیا جاسکے لیکن اس طرح کی چال کو ناکام بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی بھی ہم شریعت کے مطابق سجنا گروپ سے بات چیت کیلئے تیار ہیں ، ملا فضل اللہ کی قیادت پر پورا بھروسہ اور اعتماد ہے‘ شریعت کے نفاذ تک جنگ جاری رہے گی ۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=204528