حکومت طالبان مذاکرات،امن دشمن قوتوں کوالگ کرنےمیں مددملےگی،حافظ سعید

حکومت طالبان مذاکرات،امن دشمن قوتوں کوالگ کرنےمیں مددملےگی،حافظ سعید

کراچی(نمائندہ جنگ)جماعتہ الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کا کہنا ہے کہ حکومت کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) سے مذاکرات سے امن دشمن قوتوں کوالگ کرنے میں مدد ملے گی، جبکہ مذاکرات عمل نیک شگون ہے جس سے ان عناصر کو علیحدہ کرنے میں مدد ملے گی جو کہ ملک میں دہشتگردی اور پرتشدد کارروائیاں جاری رکھنا چاہتے ہیں ، انہوں نے دی نیوز کو ٹیلی فون پر انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ اصولی طور پر ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا انعقاد اچھا اقدام ہے، مجھے جنگ بندی میں توسیع کی امید ہے، مجھے امید ہےکہ یہ مذاکرات کامیاب ہونگے اور امن کے دشمن بے نقاب ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں دہشتگردی اور پرتشدد کارروائیاں اسلامی تعلیمات کے خلاف ہیں، ہم نے پاکستان میں پرتشدد کارروائیوں اور خود کش حملوں کی مخالفت کی، انہوں نے کہاکہ ہماری تنظیم وہ پہلی تنظیم تھی جس نے پاکستان کے اندر کافی عرصہ قبل دہشتگردی کی تمام کارروائیوں اور خود کش حملوں کو اسلامی تعلیمات کے منافی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ شریعت میں ایسی کارروائیوں کی ممانعت ہے، جو بھی دہشتگرد کارروائیوں میں مصروف ہیں وہ بالواسطہ یا بلاواسطہ بیرونی ایجنڈے پر کاربند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے دھند چھٹ جائیگی اور امن عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرنے والے بے نقاب ہوجائیں گے، حکومت سے مذاکرات کے معاملے پر طالبان کے تمام عسکری گروپس کی آراء مشترک نہیں ہیں، مذاکرات سے دوست اور دشمن کا فرق واضح ہوجائیگا۔ انہوں نے کہاکہ ٹی ٹی پی قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن کا خاتمہ چاہتی ہے تاہم پاکستان کے کسے بھی حصے سے فوج کا واپسی کا مطالبہ تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔

http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=186324
 
پاکستان جو کہ ایک اسلامی ریاست ہے، کے اندر تمام دہشت گردانہ کاروائیاں اور خود کش حملے اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں اور یہ کہ شریعت میں ایسی کارروائیوں کی ممانعت ہے۔ طالبان مذاکرات سے امن دشمن بے نقاب ہو جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تھر میں قحط و خشک سالی
آواز پاكستان | پاکستان دنیا کا ایک حسين وجميل ملك
 
Top