حکومت نے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کی منصوبہ بندی کرلی

حکومت نے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کی منصوبہ بندی کرلی
16 جولائی 2014 (16:40)
news-1405510839-7667.jpg

لاہور (ویب ڈیسک) حکومت نے وزیرستان اور دیگر قبائلی علاقوں میں آپریشن کے بعد ملک کے بندوبستی علاقوں میں بھی بڑے پیمانے پر دہشت گردوں کے بعد انہیں شہروں اور قصبہ جات میں چھپنے کی جگہ، اسلحہ، ریکی ، رقم اور ٹھکانے فراہم کرنےوالے انکے مدد گاروں کےخلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بیک وقت چاروں صوبوں میں سول اور حساس اداروں کے اشتراک سے ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے گا جس کے لیے فرقہ وارانہ دہشتگردی کو فروغ دینے میں ملوث مدارس اور لٹریچر کے حوالے سے بھی مکمل معلومات حاصل کی گئی ہیں ۔اسکے علاوہ ان اداروں کیخلاف آپریشن اور جوابی احتجاج کے بارے میں بھی حکمت عملی بنا لی گئی ہے کیونکہ حکومت اس ناسور کو ہمیشہ کےلئے ختم کرنا چاہتی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اپنے معاشی ایجنڈے پر مکمل عملدر آمد کے لیے ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں اور اسی لیے حکومت نے چاروں صوبوں کے دیہی اور شہری بندوبستی علاقوں کے دہشت گردی اور فرقہ پرستی میں ملوث مدارس اور اداروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گhttp://dailypakistan.com.pk/national/16-Jul-2014/123515یا ہے۔
 

amirnawazkhan

محفلین
اسلام دہشتگردی اور خودکش حملوں کی ممانعت کرتا ہے اورایک بے گناہ کے قتل کوپوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے۔ چونکہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے ،اس میں دہشت گردوں کا کیا کام ہے؟ لہذا ملک کے وسیع تر مفاد میں پاکستان سے دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو ہمیشہ کے لئے، جڑ سے اُکھاڑ پھینکا جائے اور دہشت گردوں کے معاونوں اور شریک کاروں کے خلاف بھی موثر کاروائی،ملکی و اسلامی قانون کے تحت کی جائے اور ملزموں کو انصاف واپنا دفاع کرنے کا پورا موقع فراہم کیا جائے۔ دہشتگردی کو اٹھا کر بحرہ عرب میں پھینک دیا جائے تاکی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
اسلام دہشتگردی اور خودکش حملوں کی ممانعت کرتا ہے۔ ثونکہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے ،اس میں دہشت گردوں کا کیا کام ہے؟ لہذا ملک کے وسیع تر مفاد میں پاکستان سے دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو ہمیشہ کے لئے، جڑ سے اُکھاڑ پھینکا جائے اور دہشت گردوں کے معاونوں اور شریک کاروں کے خلاف بھی موثر کاروائی کی جائے اور دہشتگردی کو اٹھا کر بحرہ عرب میں پھینک دیا جائے۔
تھوڑی کوشش کر کے بحیرہ عرب کے دوسرے کنارے بھیج دیا جائے تاکہ اس کے پیدا کرنے والے بھی مستفید ہوں :)
 
Top