جاسم محمد
محفلین
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ویب ڈیسک منگل 31 دسمبر 2019
نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا، نوٹیفکیشن۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اوگرا کی سمری منظور کرلی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تجویز کردہ 2 روپے 25 پیسے سے 3 روپے 10 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے عوام کے لیے نئے سال کا پہلا تحفہ پیٹرول بم گرا کر دے دیا، جنوری 2020ء کے لیے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
وزارت پیٹرولیم حکام نے اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے اور اس کا باضابطہ نوٹ یفکیشن بھی جاری کردیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا جو جنوری 2020ء میں رائج رہے گا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 25 پیسے، مٹی کا تیل 3 روپے 10 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 08 پیسے کا اضافہ منظور کیا گیا ہے۔
قبل ازیں اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کی تھی جس میں پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 25 پیسے، لائٹ ڈیزل 2 روپے 8 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 10 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔