حکومت کا آئی پی پیز کے ساتھ نیا معاہدہ ہوگیا، بجلی سستی ہوجائے گی، وزیراعظم

جاسم محمد

محفلین
حکومت کا آئی پی پیز کے ساتھ نیا معاہدہ ہوگیا، بجلی سستی ہوجائے گی، وزیراعظم
ویب ڈیسک 29 منٹ پہلے

2069335-imrankhan-1597400617-406-640x480.jpg

نئے معاہدوں سے بجلی کی پیداواری لاگت اور سرکلر قرضوں میں کمی آئے گی، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کا انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے ساتھ نیا معاہدہ ہوگیا جس سے بجلی کی لاگت میں کمی آئے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں اپنی قوم کو اس کے 73 یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، قائد کے پاکستان کی طرف ہمارا سفر شروع ہوچکا ہے، قانون کی حکمرانی اور ہمدردی کی بنیاد پر ایک اسلامی فلاحی ریاست کی طرف گامزن ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف کامیابی سے نمٹنے پر بھی قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، نقد امداد اور اسمارٹ لاک ڈاؤنز کے ذریعے ہم نے اپنے غریبوں کی حفاظت کی۔

وزیراعظم نے بتایا کہ حکومت پر دو بڑے بوجھ تھے جن میں سے ایک قرضے تھے اور دوسرا شعبہ توانائی تھا جو مہنگی بجلی بنارہا تھا، اللہ کا شکر ہے آمدنی بڑھنی شروع ہوگئی، جولائی میں ٹیکس آمدن ہدف سے زیادہ رہی جبکہ برآمدات بھی بڑھ رہی ہیں، اسٹاک مارکیٹ بھی اوپر چلی گئی ہے، حالات مزید بہتر ہوں گے۔ پچھلی حکومتوں نے مہنگے معاہدے کیے تھے جس سے گردشی قرضے بڑھ گئے تھے اور حکومت کو بھاری خسارہ ہورہا تھا، حکومت اور نجی بجلی گھروں کے مذاکرات جاری تھے۔

عمران خان نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ طویل مذاکرات کے بعد ہم نے گزشتہ روز آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، نئے معاہدوں سے بجلی کی پیداواری لاگت اور سرکلر قرضوں میں کمی آئے گی، اصلاحات کا اگلا ہدف بجلی کی تقسیم کے نظام کو بہتر کرنا اور لائن لاسز کو کم کرنا ہے، ہم بجلی کے شعبے میں وراثت میں ملنے والے نقصان دہ ڈھانچے کو ٹھیک کر رہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے بہادر کشمیری بھائیوں کے لئے میرا پیغام ہے کہ ہماری قوم حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ ہے، ہم کشمیریوں کی ہر سطح پر ہر طرح کی مدد فراہم کریں گے، کشمیری قوم بہادری کے ساتھ ہندوستان کے غیر قانونی قبضے کا مقابلہ کررہی ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
جاسم محمد صاحب، میں اس خبر کو باقاعدگی سے فالو کر رہا ہوں لیکن ابھی تک یہ معاملہ میرے "پلے نہیں پڑا"۔ کیا معاہدہ ہوا ہے؟ تفصیلات کہاں ہیں؟ آپ کا وزیرِ اطلاعات کہتا ہے کہ فقط ایک ایم او یو سائن ہوا ہے!

خیر جو کچھ بھی ہوا ہے، باٹم لائن پر آتے ہیں، اس سے صارفین کے بجلی کے بلوں پر کیا، کتنا اور کب فرق پڑے گا؟
 
تفاصیل:
Huge relief soon as changes made to PPAs with IPPs
Govt, IPPs reach accord to ‘slash energy cost' | The Express Tribune
 
جاسم محمد

محفلین
خیر جو کچھ بھی ہوا ہے، باٹم لائن پر آتے ہیں، اس سے صارفین کے بجلی کے بلوں پر کیا، کتنا اور کب فرق پڑے گا؟
یہ معلوم نہیں کہ کتنا فرق پڑے گا۔ البتہ یہ بات طے ہے کہ اگر حکومت اب بھی کچھ نہ کرتی تو 2025 تک بجلی سیکٹر کا گردشی قرضہ 4 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر جاتا!
Circular debt to swell to Rs4,000 bn by 2025, suggests study
 
جاسم محمد

محفلین
ویسے میں تو اندر سے ڈرا ہوا ہوں، خان صاحب جس معاملے پر نظر ڈال دیتے ہیں وہیں آگ لگ جاتی ہے! :)
2030 تک اگر میگا ہائیڈل ڈیم منصوبے مکمل ہو گئے تو خطے میں مہنگی ترین بجلی بنانے والے ان آئی پی پیز پر انحصار بہت کم رہ جائے گا۔ یوں آئندہ آنے والے سالوں میں بجلی مزید مہنگی نہیں سستی ہوگی۔ البتہ یہ جو 2 ہزار ارب روپے کا بجلی سیکٹر میں گردشی قرضہ جمع ہو گیا ہے اسے عوام کا خون نچوڑ کر حاصل کیا جائے گا :(
Energy sector circular debt touches Rs 2 trillion - Print - Business Recorder
 
آورکزئی

محفلین
نون لیگ کا جاتے وقت کتنا سرمایا چھوڑا تھا حکومتی خزانے میں۔۔؟؟
ایاز میر اور کئی اور بی ار ٹی ، مالم جبہ ، بیلئین ٹریز پر بھی روشنی ڈالیں گے ان شاء اللہ
 
جاسم محمد

محفلین
نون لیگ کا جاتے وقت کتنا سرمایا چھوڑا تھا حکومتی خزانے میں۔۔؟؟
۱۰ ارب ڈالر سرمایہ چھوڑا تھا جبکہ ۲۰ ارب ڈالر کا جاری خسارہ بھرنا باقی تھا۔ حکومت نے اس خسارہ کو کم کر کے ۳ ارب ڈالر کر دیا ہے جس کے بعد اب تک کا کل سرمایہ ۱۸ ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے
Forex reserves rise to $18.790bln
 
اور وہ کون تھے جو چلا چلا کے کہہ رہے تھے کہ خزانے میں کچھ بھی نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
 
جاسم محمد

محفلین
اور وہ کون تھے جو چلا چلا کے کہہ رہے تھے کہ خزانے میں کچھ بھی نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
۱۰ ارب ڈالر سرمایہ ہو اور ۲۰ ارب ڈالر واجب الاداء ہوں تو یہ منفی ۱۰ ارب ڈالر نیٹ سرمایہ بنتا ہے :)
یعنی خزانہ خالی ہی نہیں ٹھیک ٹھاک مقروض چھوڑ کر گئے تھے آپ کے پسندیدہ ن لیگی اور ڈیزلی
 
آورکزئی

محفلین
۱۰ ارب ڈالر سرمایہ ہو اور ۲۰ ارب ڈالر واجب الاداء ہوں تو یہ منفی ۱۰ ارب ڈالر نیٹ سرمایہ بنتا ہے :)
یعنی خزانہ خالی ہی نہیں ٹھیک ٹھاک مقروض چھوڑ کر گئے تھے آپ کے پسندیدہ ن لیگی اور ڈیزلی

کیا میں یہاں ’’ لعنۃ اللہ علی الکذبین ‘‘ لکھ سکتا ہوں؟؟؟
 
جاسم محمد

محفلین

محمد وارث

لائبریرین
لکھ سکتے ہیں۔ کیونکہ جب سے یہ حکومت آئی ہے۔ پاکستان کا بیرونی خسارہ تیزی سے کم ہو رہا ہے
Current account deficit shrinks a whopping 73pc to under $3 billion, economic survey reveals - Business - DAWN.COM
کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ کوئی اور چیز ہے جب کہ ملک پر قرضے کوئی اور چیز ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ کے خسارے کا مطلب ہے کہ آپ کا ملک امپورٹ زیادہ کرتا ہے اور ایکسپورٹ کم اور اس سے اس ملک کے فارن ایکسچینج پر پریشر آتا ہے، ایکسپورٹ میں زیرو اضافے کے ساتھ اپنی امپورٹ کم کر دیں تو یہ کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ بھی خود بخود کم ہو جائے گا جیسا کہ اس حکومت کے دور میں ہوا ہے یعنی اس سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہونے سے کوئی ملک واقعی ترقی کر رہا ہے۔

جب کہ ملک پر قرضے چڑھنے کا مطلب ہی کچھ اور ہے، آپ یہ بتائیے کہ اس حکومت کے دور میں ملک کے "اصلی قرضوں" میں کتنا اضافہ ہوا ہے۔
 
Top