ابن محمد جی

محفلین
1101971329-1.gif


لنک: http://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1101971329&Issue=NP_ISB&Date=20130926
میں ایک بات جاننا چایتا ہوں کہ دہشت گردوں کے مراکز موجود ہیں ،توپیں بھی لگی ہیں،تو ہمارے سیکورٹی ادارے کیا کر رہے ہیں ،ان مراکز کو تباہ کیوں نہیں کیا جاتا؟
 

کاشفی

محفلین
میں ایک بات جاننا چایتا ہوں کہ دہشت گردوں کے مراکز موجود ہیں ،توپیں بھی لگی ہیں،تو ہمارے سیکورٹی ادارے کیا کر رہے ہیں ،ان مراکز کو تباہ کیوں نہیں کیا جاتا؟
پورا پاکستان یہی بات جاننا چاہتا ہے کہ ان مراکز کو تباہ کیوں نہیں کیا جاتا؟ :)
 

کاشفی

محفلین
کراچی: حکیم اللہ اور ولیٰ الرحمان گروپ میں لڑائی شدت اختیار کر گئی
194214_58082534.jpg

کراچی میں کالعدم تحریک طالبان حکیم اللہ محسود گروہ کے لوگوں کے لئے زمین تنگ ہوتی جا رہی ہے، ولی الرحمن گروہ کراچی کے اکثر علاقوں پر قابض ہو چکا ہے۔ مقتول کمانڈر خاتم محسود کے گرفتار بھائی نے کئی راز افشا کر دیئے۔

کراچی میں ایک روز قبل مخالف گروہ کے ہاتھوں مارے جانے والے کا لعدم تحریک طالبان حکیم اللہ محسود گروہ کے کمانڈر خاتم عرف حاتم محسود کے بھائی صورت محسود سے حساس ادارے کی تفتیش میں کئی انکشافات ہوئے ہیں۔ ملزم صورت محسود نے دوران تفتیش بتایا کہ اسکے بھائی خاتم محسود کو کالعدم تحریک طالبان کے حکیم اللہ محسود گروہ کی جانب سے گلشن بونیر کا کمانڈر مقرر کیا گیا تھا، جبکہ اس نے ولی الرحمن گروہ کے لوگوں کو کراچی میں قتل کرنا تھا۔ ملزم کا کہنا تھا کہ حکیم اللہ محسود گروہ کو کراچی میں داؤد محسود نامی دہشتگرد کمانڈ کر رہا ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشاف کیا کہ حکیم اللہ اور ولی الرحمن گروہ کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر چکی ہے جس کے بعد حکیم اللہ محسود گروہ کے لوگوں کے لئے کراچی میں زمین تنگ ہوتی جا رہی ہے۔ ولی الرحمن گروہ کے لوگ منگھو پیر، سہراب گوٹھ اور بلدیہ اتحاد ٹاؤن پر قابض ہوچکے ہیں۔ ملزم صورت محسود نے مزید بتایا کہ حکیم اللہ محسود گروہ کے کارندے کراچی میں صرف لانڈھی کے علاقے تک محدود ہو چکے ہیں۔ پولیس کی جانب سے مارے جانے والے چھاپے سے کچھ دیر قبل بعض اہم دہشتگرد فرار ہو چکے تھے۔
 
السلام علیکم !
میرے محترم لگتا ہے کہ آپ صرف ٹی وی اور اخبار ہی پر بھروسہ کرتے ہو،حقیقت سے کافی دور ہو۔اب یہی خبر لیجیے،جس میں کہا گیا ہے کہ جنداللہ نے توپیں نصب کردی۔(ابتسامہ)
کمال ہے میرے بھائی
پشاور میں زندگی ہماری گزر رہی ہے اور توپیں ان کو نظر آرہی ہے۔
دوسری بات یہ کہ جنداللہ کا ٹی ٹی پی سے کوئی تعلق نہیں اور یہ بات آپ کےدجالی میڈیا کو بھی معلوم ہے
 

شمشاد

لائبریرین
اگر دونوں گروپوں میں ٹھن گئی ہے تو در پردہ پاکستان کو دونوں کی مدد کرنی چاہیے۔ (تاکہ آپس میں ہی لڑتے رہیں۔)
 

کاشفی

محفلین
غیر متفق کے بٹن سے ہی تن بدن میں لوگوں کے آگ لگ جاتی ہے۔۔جب انہیں جواب دوں گا تو سوچیں ان کا کیا ہوگا۔۔
لہذا غیرمناسب سوال کا جواب دینا غیرمناسب بات ہے۔۔
 

کاشفی

محفلین
میرے بدن میں آگ نہیں لگی ہے۔ اللہ کا کرم ہے۔۔اللہ رب العزت جہنم کے آگ سے بھی مجھ سمیت امت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بچائے۔۔آمین
ایک بدبخت کے تن بدن میں ڈرون کے نتیجے میں آگ لگی تھی۔۔اور اس کے نیست ونابود ہونے کے بعد اس کے چاہنے والوں کے تن بدن میں آگ لگی ہوئی ہے۔۔جب ہی وہ ادھر اُدھر چھٹپٹاتے پھر رہے ہیں ۔۔
 

کاشفی

محفلین
ویسے محترم آپ نے ابھی تک کوئی ثبوت پیش نہیں کیا کہ پاکستان میں عام شہریوں کے قاتل بھی یہی طالبان ہے؟
ثبوت کس کے سامنے پیش کروں۔؟
طالبان عام شہریوں اور فوجیوں کے قتل عام میں براہ راست ملوث ہے۔۔ اس کے سلسلے میں بہت ساری وڈیوز موجود ہیں۔۔
ایک بدبخت جو کچھ دنوں پہلے ڈرون میں نیست و نابود ہوا ۔۔اس کی بھی ایک وڈیو موجود ہے جس میں طالبان اور اس بدبخت کے ہاتھوں فوجیوں کو شہید کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔۔۔
اللہ رب العزت اسلام اور عالم اسلام کو طالبان دہشت گردوں سے بچائے ۔۔۔آمین
 
ثبوت کس کے سامنے پیش کروں۔؟
طالبان عام شہریوں اور فوجیوں کے قتل عام میں براہ راست ملوث ہے۔۔ اس کے سلسلے میں بہت ساری وڈیوز موجود ہیں۔۔
ایک بدبخت جو کچھ دنوں پہلے ڈرون میں نیست و نابود ہوا ۔۔اس کی بھی ایک وڈیو موجود ہے جس میں طالبان اور اس بدبخت کے ہاتھوں فوجیوں کو شہید کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔۔۔
اللہ رب العزت اسلام اور عالم اسلام کو طالبان دہشت گردوں سے بچائے ۔۔۔ آمین
کم سے کم ایک ویڈیو تو دے ہی دو محترم۔ جس میں معصوم لوگوں کو مارا گیا ہو۔ہاں اگر کسی اور کےکھاتے میں معصوم عوام بھی شہید ہوئے ہو ،تو وہ ویڈیو نہ دینا، کیونکہ آپ کو ہی مہنگا پڑیگا۔اور پاک آرمی کی بھی نہیں کہ ان سے تو لڑائی ہے ہی
 

کاشفی

محفلین
کم سے کم ایک ویڈیو تو دے ہی دو محترم۔ جس میں معصوم لوگوں کو مارا گیا ہو۔ہاں اگر کسی اور کےکھاتے میں معصوم عوام بھی شہید ہوئے ہو ،تو وہ ویڈیو نہ دینا، کیونکہ آپ کو ہی مہنگا پڑیگا۔اور پاک آرمی کی بھی نہیں کہ ان سے تو لڑائی ہے ہی
وہ وڈیو میں شیئر نہیں کرسکتا۔۔اس وڈیو کو دیکھنے کے لیئے یوٹیوب اور دیگر سائٹ موجود ہیں۔۔ مجھے کیا مہنگا پڑے گا کیا نہیں اس طرح کی دھمکی میں پاؤں تلے روندتا ہوں۔۔ بڑے بڑے پھنے خان آئے اور گئے اور کچھ اپنا نام و نشان ہی اپنے لوگوں کے ذریعے مٹا گئے۔۔۔
 
Top