اردو محفل ۔۔۔تمام اراکین اردو محفل۔۔۔۔۔منتظمین اردو محفل خصوصاً شمشاد بھائی کا بیمار پرسی ،عیادت اور دعائیہ کلمات کا بہت بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔
الحمداللہ ! آپ کی دعاوں سے اب تیزی سے رو بہ صحت ہوں۔انشاء اللہ جلد مکمل شفایابی کی امید ہے۔۔۔۔ حاسدین کا بھلا کرے کہ ان کے سحر و جادو سے متعدد جنات کے وجود اور دیگر مخلوق خداوندی سے عملی آگاہی ہوئی۔ دشمن کو دوست بنانے کی صلاحیت سے اللہ نے یہاں بھی کام لیا ۔ نیز سحر سے روحانی و جسمانی امراض کا قریبی مشاہدہ کروایا۔جن کا علاج دواوں کی بجائے صرف اور صرف دعاوں نماز و ذکر اذکار میں ہی مذمر ہے۔ان عملی تجربات و معلومات سے انشاء اللہ خلق خدا کی مزید شفایابی کی امید واثق رکھتا ہوں۔تمام احباب کا ایک مرتبہ پھر شکریہ۔
علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ آدمی جب اپنے مسلمان بھائی کی بیمار پرسی کے لئے جاتا ہے تو وہ جنت کے میوؤں میں چلتا ہے یہاں تک کہ وہ بیٹھ جاتا ہے تو اسے رحمت ڈھانپ لیتی ہے، اگر صبح کا وقت ہو تو شام تک ستر ہزار فرشتے اس کے لئے دعا کرتے رہتے ہیں اور اگر شام کا وقت ہو تو ستر ہزار فرشتے صبح تک دعا کرتے رہتے ہیں۔
بحوالہ ترمزی، ابن ماجہ، احمد