حیدرآبادی قبولی بریانی

فہد اشرف

محفلین
220px-Indian_bay_leaf_-_tejpatta_-_indisches_Lorbeerblatt.jpg

یہ رہا تیز پتا شکل و صورت میں بالکل یوکلپٹس کے پتے پر گیا ہے۔
 
یہاں پتوں کی بات چل ہی نکلے تو کوئی دوست یہ بھی بتا دیتے کہ یہ "پتے" لگاتے کیسے ہیں :)
کڑی پتے کا پودا تو ہمارے گھر موجود ہے. جس کی تصویر شئر کی. مالی سے کہا تھا. اس نے لا کر لگا دیا. آج کل عمرہ کرنے گیا ہوا ہے، آئے گا تو پوچھ لوں گا. :p
 
سین خے

محفلین
رات کے اس پہر بھوک سے برا حال اور قبولی بریانی۔۔۔۔۔۔پیٹ قبول ہے قبول ہے کی رٹ لگائے جا رہا ہے :p
اور آپ ہیں کہ ترکیب لکھ دی،بنائی نہیں۔
ایسی "کاغذی شیف" کا بھلا کیا فائدہ؟؟؟؟:unsure::(

عاطف بس رات کے اس پہر قبول ہے، قبول ہے بآوازِ بلند نہ بولنا! :p سنا ہے کہ رات کے اس پہر الٹے پیر والیاں بھی نکلی ہوتی ہیں ;)

اب کی بار جب بھی بناؤں گی تو تصویر ضرور پوسٹ کر دوں گی۔ سید عمران کی فرمائش کو میں نے تصویر کی خاطر زیادہ لمبا ٹالنا مناسب نہیں سمجھا۔ :)
 
سین خے

محفلین
کپ کتنے حجم کا ہو ؟

یہ کیا شے ہے ؟

برطانیہ میں کپ کا سائز 250 ایم ایل ہوتا ہے اور امریکا میں جیسے زیک بھائی نے بتایا تقریباً 237 ایم ایل ہوتا ہے۔
یہ دو سائٹس ہیں جو میں اکثر سائز کنورٹ کرنے کے لئے استعمال کرتی ہوں۔
fabflour
foodgeeks

تیز پتے سے مراد تیزپات ہی ہے۔ شیف راحت خاتون فرماتی تھیں تیز پتا کہنا زیادہ بہتر ہے سو مجھے یہی کہنے کی عادت پڑ گئی۔ :)

صاحبان نے اچھے بچوں کی طرح بالکل ٹھیک ٹھیک بتا دیا ہے کہ یہ سوکھے bay leaves ہیں۔ سب نے پورے پورے نمبر لئے ہیں۔ :D
 
عاطف ملک

محفلین
عاطف بس رات کے اس پہر قبول ہے، قبول ہے بآوازِ بلند نہ بولنا! :p سنا ہے کہ رات کے اس پہر الٹے پیر والیاں بھی نکلی ہوتی ہیں ;)
جہاں میں ہوں،وہاں الٹے پیر والیوں کو congenital deformities کی حامل سمجھ کے "سیدھے پیر والیوں" کی نسبت زیادہ توجہ ملے گی۔
اور ایسی "توجہ" کہ وہ بھاگ جائیں گی :p
اب کی بار جب بھی بناؤں گی تو تصویر ضرور پوسٹ کر دوں گی۔ سید عمران کی فرمائش کو میں نے تصویر کی خاطر زیادہ لمبا ٹالنا مناسب نہیں سمجھا۔ :)
یعنی ترقی کر کے "تصویری شیف" ہو جائیں گی۔
چلیں اچھا ہے۔لیکن
ابھی عشق کے امتحاں اور بھی وغیرہ وغیرہ:LOL::LOL::LOL:
 
یہاں پتوں کی بات چل ہی نکلے تو کوئی دوست یہ بھی بتا دیتے کہ یہ "پتے" لگاتے کیسے ہیں :)

وقت گزاری کے لیے پتوں کے چھوٹے موٹے کھیل تو ہم بھی کھیل ہی لیتے ہیں لیکن یہ ہمیں بھی آج تک پتہ نہ چلا کہ پتے لگاتے کیسے ہیں یا مثال کے طور پر یہ کیونکر پتہ چلتا ہے کہ اپنے ساتھی کے پاس کون سے پتے ہیں اور مخالف کے پاس کون سے:desire::worship:
 
Top