سعید طہ احمد
محفلین
حیرت عشق نہیں شوق جنون پوش نہیں
(اس شعر میں کچھ جگہ پوش کی جگہ گوش لکھا ہے کیا کوئی صاحب بتا سکتے ہیں اس میں سے صحیح کونسا ہے )
بے حجابانہ چلے آو مجھے اب ہوش نہیں
(ادھر میرے زہن میں یہ سوال آتا ہے کہ جنون اور ہوش نہ رہنے میں کیا فرق ہوا پھر۔ کیا جنون مصنوعی ہے محض اداکاری ہے
شہ بے خودی نے عطا کیا مجھے اب لباس برہنگی
نہ خرد کی بخیہ گری رہی نہ جنوں کی پردہ دری رہی
جیسے کہ اس شعر میں بھی جنون کہ مخالفت کی گئی ہے اور بے خودی کے لئے لباس برہنگی کی اصطلاح استعمال فرمائی ہے تو جنون اور بے خودی میں فرق کیا ہوا۔
رند جو مجھ کو سمجھتے ہیں انہیں ہوش نہیں
میں میکدہ ساز ہوں، میں میکدہ بردوش نہیں
بردوش کے معنی کاندھے کے ہوتے ہیں تو میکدہ بردوش کی ترکیب کے کیا معنی ہوئے۔