خاتون اول کون ہوتی ہے؟

اب یہ گپ شپ ہے تو پھر گپ شپ ہی ہوگی ویسے خاتون اول عموما سربراہ کی بیوی کو ہی کہا جاتا ہے اب یہ سربراہ کہاں کا ہے یہ اور بات ہے ۔ مملکت ۔ گھر ۔ دفتر وغیرہ اسے ہر جگہ لاگو کیا جا سکتا ہے ۔
 

نایاب

لائبریرین
خاتون اول کون ہوتی ہے؟ اپنی رائے کا اظہار کیجئیے۔

السلام علیکم
محترم فرحان دانش جی
سدا خوش رہیں آمین
میرے لیے تو خاتون اول
بحیثیت مسلمان
جناب سیدہ فاطمہ الزھرا علیہ السلام
جناب سیدہ خدیجہ رضی اللہ تعالی
جناب سیدہ عائشہ ام المومنین رضی اللہ تعالی
جناب سیدہ زینب علیہ السلام
یہ محترم عزت مآب ہستیاں
بحیثیت " ماں " " بہن " " بیٹی " " بیوی "
اپنے اپنے مقام پر خاتون اول ہیں ۔
عورت کے یہی تو روپ ہوتے ہیں ۔
نایاب
 

ابو حسان

محفلین
آپ یا مذہب کے موضوع پر بحث کر لیں یا پھر عام گپ شپ لگا لیں ویسے میرے خیال میں خواتین ساری ہی اول ہوتی ہیں ثانی بننا کوئی پسند نہیں کرتی
 

شمشاد

لائبریرین
ہر خاتون اول ہی ہوتی ہے جیسے Ladies First، لیلٰی مجنوں، شیریں فرہاد، سسی پنوں، ہیر رانجھا، سہتی مراد، وغیرہ وغیرہ، ان سب میں خاتون ہی پہلے ہے۔
 

زینب

محفلین
کمال ہے سارے مرد حضرات ابھی تک مل ملا کے یہ فیصلہ نہین کر پائے کہ خاتون اول کیا بلا ہوتی ہے ،،،،،،،،،،،،
 

علی ذاکر

محفلین
کمال ہے سارے مرد حضرات ابھی تک مل ملا کے یہ فیصلہ نہین کر پائے کہ خاتون اول کیا بلا ہوتی ہے ،،،،،،،،،،،،

فرحان نے موضوع ہی خاتون پر رکھا ہے اس پر ہماری کیا بڑے مفکر کچھ نہ کہہ سکے !

لیکن لگتا ہے تم نے تشریح کر دی ہے "بلا" کہہ کر !

مع السلام
 

خرم

محفلین
ظہیر بھائی کا جواب درست ہے۔
اول کے لئے کم از کم دوم ہونا بھی ضروری ہے وگرنہ خاتون "اکیلی"‌کہلائے گی "اول"‌نہیں۔
 
درست فرمایا شمشاد بھائی ۔ اول کو ثابت کرنے کے دوئم کا ہونا ضروری ہوتا ہے، اگر دوئم نہ ہوتو "خاتون اکلوتی" ہوگی ۔

ویسے ہمارا ملک بغیر خاتون اول (غیر سرکاری) کے ہی چل رہا ہے ۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ خاتون اول کے بغیر مرد کو کہا جائے گا ۔
 

طالوت

محفلین
اس سوال کا جواب دینے کے لئے تجربہ لازمی ہے ۔ اسلئے یہ ذمہ داری لالہ جی کے سر :noxxx:
وسلام
 

خرم

محفلین
درست فرمایا شمشاد بھائی ۔ اول کو ثابت کرنے کے دوئم کا ہونا ضروری ہوتا ہے، اگر دوئم نہ ہوتو "خاتون اکلوتی" ہوگی ۔

ویسے ہمارا ملک بغیر خاتون اول (غیر سرکاری) کے ہی چل رہا ہے ۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ خاتون اول کے بغیر مرد کو کہا جائے گا ۔
ہمارے ملک میں ہوتے تھے ایک "مرد اول"۔ خاتون ان کی اللہ کو پیاری ہوگئیں تو وہ صدر بن گئے۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ باضابطہ طور پر خاتون لاتے ہیں تو کرسی جاتی ہے سو فی الحال خاتون اول کے بغیر ہی گزارا کیجئے:grin:۔
 
Top