خاتون کا غائب ہو نے والاچہر ہ واپس مل گیا

زین

لائبریرین
خاتون کا غائب ہو نے والاچہر ہ واپس مل گیا
واشنگٹن: امریکی ڈاکٹروں نے طویل آپر یشن کے بعد خاتون کا چہر ہ مکمل طو ر بدل ڈالا ۔ایک چہر ے پر کئی چہر ے سجا لیتے ہیں لوگ جیسے مصر عے کبھی کسی اور رنگ اور معنو ں میں ادب تک محد ود تھے مگر دنیا ئے طلب نے اس تصور میں حقیقی رنگ بھر دیئے ہیں۔کلیو یلینڈ کلینک کے سر جنو ں نے بائیس گھنٹے کے طو یل آپر یشن کے بعد ایک ایسی خاتون کو نیا چہر ہ دے جس کااصل چہر ہ ایک حادثے میں مسخ ہو چکا تھا ،اس نو ع کا امریکا میں پہلا اوردنیا کا چوتھاکا میا ب آپر یشن تھا ۔

اس سرجری میں ایک لا ش کا چہر ہ استعما ل کیا گیا اور متاثر خا تون کوناک ،سائنس ،جبرئہ اور چند دانت لگائے گئے ۔سابقہ تین آپر یشن کی بہ نسبت اس کیس میں پٹھو ں کے ساتھ ہڈیو ں کوبھی تبدیل کیا گیا۔چہرے کی منتقلی کا پہلا آپریشن دوہزار پانچ میں فرانس میں ہوا تھا بقیہ دو آپریشن چین اور یو رپ میں ہو چکے ہیں۔مو جوہ کیس میں خاتون کی خواہش پر ان کا نا م سامنے لایا جا رہا ہے۔
 

طالوت

محفلین
کسی لاش کے حصے بخرے کر کے کسی زندہ انسان کو اس کے حصے لگانا ، قانونی ، اخلاقی اور مذہبی اعتبار سے کیسا ہے ؟
وسلام
 

مغزل

محفلین
اجازت اور بغیر اجاز ت کا معاملہ ہے ۔
اسے مذہبی بحث سے دور رکھیں ۔ کہ
یہ لڑی تفنن طبع کیلیے ہے ۔
 

طالوت

محفلین
بحث نہیں چاہ رہا میں بھی صرف نقطہ نظر جاننے کی کوشش کر رہا ہوں یار لوگ اسے بحث میں بدل دیتے ہیں۔۔ میں بھی اسی بات کا قائل ہوں جس کی آپ کر رہے ہیں ۔۔
وسلام
 

arifkarim

معطل
بحث نہیں چاہ رہا میں بھی صرف نقطہ نظر جاننے کی کوشش کر رہا ہوں یار لوگ اسے بحث میں بدل دیتے ہیں۔۔ میں بھی اسی بات کا قائل ہوں جس کی آپ کر رہے ہیں ۔۔
وسلام

آجکل کے زمانے میں پیسا بولتا ہے۔ نہ کوئی اصول۔ یہ اصول آپ کچھ سو سال قبل کے زمانے میں ڈسکس کر سکتے ہیں :grin:
 

زین

لائبریرین
لنک دے تو دیا ہے ۔
’’خاتون کا غائب ہو نے والاچہر ہ واپس مل گیا ‘‘پر کلک کریں ۔
 

طالوت

محفلین
ہمم فہیم یعنی کلوننگ ۔۔۔۔ ہمم مجھے کافی اچھا لگتا ہے یہ موضوع مگر اردو میں اس پر کوئی خاص مواد موجود نہیں ۔۔

زین کی خبر درست ہے کیونکہ رات "ایڈیٹ باکس" پر اس خبر آئی تھی اور وہ تقریب بھی دکھائی گئی جس میں موصوفہ نے سرجری مکمل کرنے کے بعد اس کی تفصیلات بیان کیں اور خوب داد سمیٹی ۔۔
وسلام
 

زین

لائبریرین
کلوننگ کو اچھا نہیں سمجھتا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
افواہوں پر مبنی خبریں مجھے خود بھی اچھی نہیں‌لگتیں
 

arifkarim

معطل
ہمم فہیم یعنی کلوننگ ۔۔۔۔ ہمم مجھے کافی اچھا لگتا ہے یہ موضوع مگر اردو میں اس پر کوئی خاص مواد موجود نہیں ۔۔

یہ اسلئے کہ ہم لوگ جدید سائنس سے کوسوں دور ہیں۔ تجربے اور مشاہدات سے پہلے اسلام کو دیکھتے ہیں کہ وہ اس بارے میں کیا کہتا ہے۔ حالانکہ اسلام ہر قسم کے علوم کو فروغ دیتا، وہ الگ بات ہے کہ مغربی اقوام اپنے حاصل کردہ علوم کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں۔ مثال کے طور پر ایٹمی ٹیکنالجی سے ہم باآسانی بجلی کے بحران پر قابو پا سکتے ہیں- لیکن اسکی بجائے ساری توجہ ایٹمی بم اور مزائل بنانے پر صرف ہو رہی ہے۔ علم ایک ہے، لیکن اسکا استعمال الٹ ہو رہا ہے!
 

طالوت

محفلین
درست کہا عارف ۔۔ اسلام ہماری زندگی کا اہم اور لازمی حصہ ہے مگر اسلام کی غلط تشریح اور توجیع نے عجیب صورتحال پیدا کر رکھی ہے کہ ہم کوئی بھی کام ڈھنگ سے نہیں کر پا رہے ۔۔

کیونکہ بھئ زین کلوننگ جناب کو کیوں پسند نہیں ؟
وسلام
 

زین

لائبریرین
میں‌ذاتی طور پر اسے اچھا نہیں‌سمجھتا اسلیے ۔۔۔باقی کلوننگ کے بارے میں اچھی طرح پڑھنے کے بعد ہی کوئی حتمی تاثر /رائے بیان کرسکتا ہوں۔
 

طالوت

محفلین
اچھا ۔۔ چلیں جناب آپ کے لیے معلومات اکٹھی کرتے ہیں کلوننگ کے بارے میں اور پھر آپ کی رائے جانتے ہیں ۔۔
وسلام
 
Top