اسکا مطلب مجھے کون سمجھائے گا
اضافہ :
دستِ شُما درد نہ کُند
دست = ہاتھ
شُما = آپ
درد = درد
نہ کُند = نہ کرے
دستِ شُما = آپ کا ہاتھ
دستِ شُما درد نہ کُنَد = آپ کا ہاتھ درد نہ کرے (یہ اس کا لفظی مطلب ہے جبکہ معنوی لحاظ سے اسے رسمی طور پر دعا دینا یا اپنی جانب سے دوسرے کے لئے نیک خواہش کا اظہار کرنا وغیرہ )
دستِ شُما درد نہ کُنَد ۔۔۔۔۔۔۔ (اس طرح لکھا جاتا ہے)
دستِ شُما درد نہ کُنہ (کُنے) ۔۔۔۔۔۔ اس طرح بولا جاتا ہے
بوچھی ۔۔۔ فارسی میں اس کا شُمار کثرت سے ہے۔ یہ دراصل رسمی طور پر بولا یا کہا جاتا ہے۔ زیادہ تر اس وقت جب آپ کسی کے لئے کچھ کریں ، کوئی کام کر دیں ، کوئی نیکی کر دیں یا کچھ بھی اچھا کر دیں ، کوئی اچھی بات ہی وغیرہ وغیرہ
میں آپ سے کوئی کام کہوں آپ کردیں تو میں کہوں گی ۔۔۔ دستِ شما درد نکُنَد
اگر کسی کو کچھ (کوئی چیز) پیش کریں تو بھی یہی جوابی طور پر کہا جائے گا۔
آپ قریب رکھی کتاب اٹھا کر دے دیں ۔۔۔ جواب میں یہ سننے کو ملے گا۔
کسی کو سڑک پار کرنے میں مدد کر دیں۔۔۔
گاؤں ، شہر کسی بھی جگہ کسی فارسی بولنے والے نے یہ بول بول کر زچ کر دینا ہے !
میں بھی آپ کو کہہ سکتی ہوں اگر آپ میری فرمائش پوری کر دیں
میں آپ سے یہ نہیں کہوں گی اردو میں کہ آپ نے زحمت کی اس بار فارسی میں کہوں گی
بوچھی ۔۔۔ دستِ شما درد نہ کنہ