خالصتان کے پردے میں قادیانستان

زیرک

محفلین
خالصتان کے پردے میں قادیانستان
ہم بھی اعتراض کرنا جانتے ہیں، کرتارپور معاملے پر زیادہ بات نہیں کی، اتنا ضرور کہا کہ یہ خطے میں ڈرٹی سیاست کا آغاز ہے جس سے علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہو گا۔ بظاہر خالصتان کی آزاد ریاست کا نام لیا جا رہا ہے لیکن اس کے پردے میں قادیانستان کی بنیاد رکھی جا رہی ہے اس مجوزہ ریاست میں صدر اور وزیراعظم دونوں گروپوں سے باری باری لیے جانے کی بات بھی سبھی جانتے ہیں۔ کرتارپور راہداری کی تعمیر کے لیے فروری 2019 میں برطانیہ کی سکھ کمیونٹی اور ایک پاکستانی بزنس گروپ ہاشو گروپ کے درمیان معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت برطانوی سکھ کمیونٹی نے 500 ملئن پاؤنڈز انویسٹ کیے۔ مجھے سکھوں کی انویسٹمنٹ پر اعتراض نہیں لیکن اس گروپ کے شراکت کاروں میں قادیانی کمیونٹی بھی شامل ہے جن کا نام مجوزہ قادیانی ریاست کے کرتا دھرتا افراد کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے۔ چلیں اس کو سازش تھیوری کا نام ہی دے لیں لیکن جو باتیں ہوئی ہیں ان کے بارے میں بہت سے باخبر افراد جانتے ہیں کہ ایسا ہو چکا ہے۔ بات کر لیتے ہیں اس پر لگے پیسے کی، احسن اقبال پر جتنے چاہے مقدمے کریں میں ان کا دفاع نہیں کروں گا لیکن انہوں نے جو کچھ کیا وہ کیبنٹ اور متعلقہ اداروں کے پلیٹ فارم کو استعمال کر کے کیا، اگر اس میں کچھ غلط ہوا ہے تو وہ اس کی سزا بھگتیں گے، اگر نہیں کیا تو بچ جائیں گے۔ لیکن چند ارب کے پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن پر انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے تو بتائیں جس ملک میں بلدیاتی ادارے سے دو لاکھ روپے گلی کی مرمت کا بھی ٹینڈر بھی پراسس کے بغیر نہیں ہوتا وہاں کرتارپور راہداری منصوبہ جس کی کل لاگت 17.4 ارب روپے تھی، کیا وہ کسی سرکاری محکمے کی منظوری سے بنایا گیا؟ نہیں بلکہ موجودہ حکومت نے کرتارپور راہداری کا منصوبہ بغیر CDWP اور ECNEC کی منظوری کے بنایا اور PPRA رولز کی خلاف ورزی کی گئی۔ یہی نہیں بلکہ یہ منصوبہ ایک ہی کنٹریکٹر کو بغیر کسی Feasibility Report کے ٹھیکے پر دیا گیا جس کے لیے کوئی ٹینڈر یا بولی نہیں لگی۔ راہداری منصوبے کے لیے زمین کے حصول میں ضابطے کی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی، آج بھی اس علاقے کے غریب کاشتکار اپنی زمین کے معاوضے کے لیے حکومت کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ کرتارپور راہداری منصوبے میں قوائد و ضوابط اور رولز کی مکمل نفی کی گئی لیکن اس پر سوال اٹھانا گویا دیوارِ برہمن گرانے کے مترادف ہے کیونکہ اس میں مقدس گائے اور ان کے ڈیری فارم مالکان کا نام آتا ہے۔ حالات سے با خبر افراد جانتے ہیں کہ اس کے پیچھے کیا عوامل ہیں ایک دم بیٹھے بٹھائےمعاہدہ وائٹ ہاؤس نہیں ہو جاتے، کشمیر پر خاموشی کے پیچھے بھی بہت سے عوامل ہیں اس سودے کے لیے کیا لیا گیا اور کیا دیا گیا یہ وقت ہی بتائے گا (بظاہر اس کے بدلے میں ہمیں ایک لمبے عرصے تک اقتدار میں رہنے کا وعدہ ملا، جو آپ بھی جانتے ہیں اور میں بھی کہ وہ اکثر و بیشتر پوری نہیں ہوا کرتی) لیکن کرتارپور راہداری کے پیچھے بھی وہی عوامل کارفرما ہیں بلکہ یہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
میں وثوق سے نہیں کہہ سکتا کہ یہ وڈیو اسی سازش کو ظاہر کرتی ہے لیکن اس اسے سازش کی بو ضرور آتی ہے۔
 

دوست

محفلین
قادیانی اگر اپنے نبی کی قبر پر چلے جایا کریں تو کسی کو کیا تکلیف ہے؟ اس سے کرتارپور لانگھے کی حیثیت پر کیا فرق پڑے گا؟ اور قادیانستان کیسے بنے گا؟ قادیانی کتنے کروڑ ہیں جن کے لیے یہ بنے گا؟ پورے پاکستان میں ایک شہر چناب نگر (قادیانی ربوہ) ہے جہاں قابلِ ذکر تعداد میں یہ لوگ پائے جاتے ہیں۔ وہاں بھی ختم نبوت والوں نے ڈیرے لگائے ہوئے ہیں۔ کوئی سر پیر بھی ہو بات کا۔
 
Top