قبلہ آپ سے معذرت کے آپ نے یہ استعمال کیا تو اس کا اقتباس بطور نمونہ لینا پڑا۔ انتہائی طالبعلمانہ سا سوال ہے۔ پنجابی وغیرہم کے استعمال پر اعتراض تو فارسی متعلق کیا کہا جائے؟ احبابان علم و دانش کو تو کثرت سے فارسی در آتی ہے۔۔۔ تو اس ضمن میں قانون کیا ہوگا؟؟
محمداحمد سید عاطف علی راحیل فاروق نیرنگ خیال
آپ جتنی فارسی استعمال کرتے ہیں اتنی پنجابی بھی استعمال کر لیا کریں
تفنن برطرف، فارسی اردو کی بمنزلہ ماں کے ہے، پنجابی نہیں ہے۔ آپ فارسی اور عربی کے الفاظ نکال کر اردو کا ایک جملہ بھی نہیں لکھ سکتے، لیکن پنجابی کے ساتھ ایسا نہیں ہے۔ ویسے اگر آپ میرا مراسلہ ایک بار پھر دیکھ لیں تو میں نے عرض کیا تھا کہ تحریر کی روانی میں اگر دوسری زبانوں کا کوئی لفظ یا جملہ آ جائے، چاہے فارسی ہو یا پنجابی، تو کوئی مضائقہ نہیں ہے، آپ نے شستہ انگریزی لکھی ہوئی پڑھی ہوگی، اُس میں بھی کبھی کبھی بلاغت کے لیے لاطینی یا فرنچ الفاظ تو کیا مکمل جملے بھی آ جاتے ہیں۔
دوسرا یہ کہ یہاں جو دوست پنجابی نہیں سمجھ سکتے مگر اردو سمجھ جاتے ہیں وہ فارسی الفاظ بھی بخوبی سمجھتے ہیں لیکن پنجابی نہیں سمجھتے سو ان کا خیال رکھنا لکھنے والے کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔ فورم کے پروٹوکول کا خیال رکھنا ایک اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔
آخری بات یہ کہ جواب تو میں نے گھسیٹ دیا ہے لیکن مجھے آپ کا سوال ابھی تک سمجھ نہیں آیا۔ کیا کوئی آپ ایسا ربط مجھے بتا سکتے ہیں جہاں اردو فورم میں فارسی زبان میں بغیر ترجمے کے دھڑا دھڑ گفتگو ہو رہی ہے۔ ایران سے ایک صاحب تشریف لائے تھے، تعارف کے فورم میں فارسی میں تعارف لکھ دیا تھا لیکن وہاں دیکھ لیں وہ سلسلہ وہیں رک گیا۔ دیگر دو تین فارسی شاعری یا ادب کے تھریڈز ہیں وہاں باقاعدہ اردو ترجمے کے ساتھ ہر چیز پوسٹ ہوتی ہے، مجھے نہیں لگتا کہ آپ کی طبع پر وہ تھریڈز (مع اردو ترجمہ) گراں گزرے ہیں۔