خاموشی

نظام الدین

محفلین
بعض دفعہ خاموشی وجود پر نہیں دل میں اترتی ہے، پھر اس سے زیادہ مکمل، خوبصورت اور بامعنی گفتگو کوئی اور چیز نہیں کرسکتی اور یہ گفتگو انسان کی ساری زندگی کا حاصل ہوتی ہے اور اس گفتگو کے بعد ایک دوسرے سے کبھی دوبارہ کچھ کہنا نہیں پڑتا ۔۔۔۔۔ کچھ کہنے کی ضرورت رہتی ہی نہیں !!!

(عمیرہ احمد کے ناول ’’حاصل‘‘ سے اقتباس)
 
نور وجدان

لائبریرین
People says that umera ahmed' s fictions are not mature. They are for youngster. I critically analyse their stance and could not admit fully· We found mysticism, romanticism in her novels, the same has been done by euro Renaissance intellectuals· What do you think?
 
جی ہم "تھنکتے" تو بہت کچھ ہیں مگر انگریزی سے بلا ضرورت فائدہ حاصل کرنا کسرِ شا ن سمجھتے ہیں ۔ اس لیے اردو میں ہی بتا دیں ۔
جیسا آپ نے خود فرمایا آپ نے ناقدانہ تجزیے کے بعد مذکورہ رائے سے "مکمل" اتفاق نہیں فرمایا ۔
اسی طرح میرا خیال ہے کہ مذکورہ رائے میں ہر چند ہر بات سو فیصد درست نہیں مگر شائد سو فیصد غلط بھی نہین
 
میں نے آپ کی رائے طلب کی تھی۔اپنی رائے کے ساتھ وجہ بھی کسی حد تک بیان کی تھی .. آپ کیا سمجھتے ہیں عمیرہ احمد کو قراتلعین حیدر کا مقام دے سکتے ہیں؟ قراتلعین کا آگ کا دریا انگریزی زبان میں بھی شائع ہوا ہے. عمیرہ نے ادھیٍڑ عمر افراد کا مرکزی کردار نہیں دیا کیا اس وجہ سے وہ میچور نہں یا رومینٹسزم کی وجہ سے
 
میں رائے دینے میں کنجوس ہوں ، کوشش ہوتی ہے پہلے سے موجود رائے سے ہی گھما پھرا کر کام چلا لیا جائے۔
لیکن اس بات پر اپنی ناقص رائے کا اظہار کرونگا ۔ کچھ فرصت مل جائے تو کرتا ہوں
 
اس کا اندازہ ہورہا تھا۔۔نوازش جناب ..منتظر ہو آپ کی رائے کے بارے میں
 
Top