جاسمن

لائبریرین
اسی لیے میں روایت سے منحرف نہ ہوا
کہ چھوڑ دے نہ مجھے میرا خاندان کہیں
آصف شفیع
 

جاسمن

لائبریرین
شجاع شاعری ہوتی ہے ذات کے بل پر
مری کمک پہ کوئی خاندان تھوڑی ہے
شجاع خاور
 

جاسمن

لائبریرین
تو سمجھتا ہے کہ رشتوں کی دہائی دیں گے
ہم تو وہ ہیں کہ جو چہروں سے دکھائی دیں گے

وسیم بریلوی
 

جاسمن

لائبریرین
کل مرے بیٹے نے تصویر بنائ میری
ایک بیٹےکی نظرباپ کویوں دیکھتی ہے
(اعتبارساجد
 

جاسمن

لائبریرین
ساعت, فکر, سخن ہو کہ دعا کے لمحات
میرے بیٹے مری تصویر بنا دیتے ہیں
باپ سے اتنی محبت مری اولاد کو ہے
میرے ہرعکس کی توقیر بڑھا دیتےہیں
اعتبارساجد
 
Top