خانچہ فروش کسے کہتے ہیں

مظہر آفتاب

محفلین
خانچہ فروش ۔ یہ لفظ جو ریڑھی پر چیزيں بیچنے والے کو کہتے ہیں اس مطلب نہیں معلوم اگر کسی دوست کو علم ہو کہ یہ کس زبان کا لفظ ہے اور اس کے معنی کیا ہیں بتادیجیے ۔۔شکریہ
 

فاتح

لائبریرین
خانچہ نہیں بلکہ خوانچہ اور اس کے معنی ہوتے ہیں طبق، پرات یا سینی
فروش بمعنی بیچنے والا
خوانچہ فروش: پرات یا سینی میں سامان رکھ کر بیچنے والا۔
یہ فارسی زبان کا لفظ ہے
 

سید عاطف علی

لائبریرین
بیٹھے ہیں آدمی ہی، دکانیں لگا لگا
کہتا ہے کوئی لو، کوئی کہتا ہے، لا رے لا
اور آدمی ہی پھرتے ہیں، سر رکھ کے خوانچہ
کس کس طرح سے بیچیں ہیں، چیزیں بنا بنا
اور مول لے رہا ہے، سو ہے وہ بھی آدمی
آدمی نامہ ۔ نظیر اکبر آبادی
 
Top