سارہ بہنا جاگنے کے لئے جگانے والا چاہئے۔ حدیث شریف ہے کہ لوگوں کی اکثریت اونٹوں کی مانند ہوتی ہے۔ اس سے مراد یہ کہ انہیں ہمیشہ ایک راہبر چاہئے ہوتا ہے جس کی وہ پیروی کریں۔ جب تک وہ نہیں ملتا، کچھ نہیںہونے کا۔ لوگ خود سے جاگیں گے تو ایک دوسرے کا ہی خون بہائیں گے۔
خرم آپ کے گھر پر کوئی ڈاکا مارے اور ساتھ میں آپ کے تین رشتہ داروں کو اٹھا کر بھی لے جائے تو کیا آپ کسی لیڈر کا انتظار کریں گے کہ وہ باہر نکلے آپ کی قیادت کرے اور آپ کو انصاف دلائے یا آپ کسی کا انتظار کیے بغیر خود ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیں گے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف۔
یہ مردہ سوچ ہی تو قوم کی تباہی کا باعث بن رہی ہے کہ لیڈر کہاں ہے ہم نے اس کے پیچھے نکلنا ہے۔
امریکہ اور برطانیہ میں عراق جنگ کے خلاف لاکھوں لوگ کس لیڈر کی قیادت میں نکلے تھے؟؟؟؟؟؟؟؟/
اور ابھی ایک ماہ بھی نہیں ہوا کہ لاکھوں گا مجمع بینظیر جیسی کرپٹ سیاستدان کے استقبال کے لیے نکلا تھا یاد ہی ہوگا آپ کو۔
چیف جسٹس کی حمایت میں ہزاروں لوگ نکلے تھے اسے بھی چند ہی ماہ ہوئے ہیں۔