خانہ کعبہ میں طواف اور نماز پڑھنے والوں کے فی گھنٹہ اعدادوشمار

جدہ: سعودی حکام کے مطابق حج کے موقع پر مسجد الحرام میں ایک گھنٹے میں ایک لاکھ 70 ہزار عازمین طواف کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں خانہ کعبہ کے گرد طواف کرنے اور مسجدالحرام میں نماز ادا کرنے والے عازمین کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔

سرکاری ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اسلامی سال 1439ھ میں دنیا بھر سے لاکھوں فرزندان توحید حج کی ادائیگی کے لیے حرم مکہ میں ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق مسجد حرام میں فی گھنٹہ 2 لاکھ 78 ہزار افراد نماز ادا کرتے ہیں جب کہ ایک گھنٹے میں ایک لاکھ 70 ہزار عازمین حج خانہ کعبہ کے طواف کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عازمین حج کو مسجد الحرام میں 2 ہزار ٹن اور مسجد نبویؐ میں روزانہ 300 ٹن آبِ زم زم پیش کیا جاتا ہے جس کے لیے دونوں مساجد کی نگران جنرل پریذیڈنسی کے 10 ہزار ملازمین مامور ہیں جو 54 ہزار 501 آلات اور مشینوں کی مدد سے عازمین کی معاونت کرتے ہیں۔

علاوہ ازیں مسجد نبویؐ اور مسجد حرام میں آب زم زم صرف کرنے کے لیے 25 ہزار تھرماس بھی لگائے ہیں جو چوبیس گھنٹے مصروف رہتے ہیں۔ عازمین حج کے سامان کی منتقلی کے لیے 13 ہزار 560 ٹرالیاں موجود ہیں جن میں 700 برقی ٹرالیاں بھی شامل ہیں۔

مسجد حرام میں 20 مؤذن باری باری نمازوں کی اذان دیتے ہیں جب کہ 10 آئمہ کرام اور 123 طواف گائیڈ سرگرم ہیں۔ مسجد حرام میں انگریزی، فرانسیسی ،اردو، ملاوی اور دیگر کئی زبانوں میں قرآن پاک کے تراجم اور تفاسیر بھی موجود ہیں جن سے عازمین حج استفادہ کرسکتے ہیں۔
ماخذ
 

فاتح

لائبریرین
ایک گھنٹے میں ایک لاکھ 70 ہزار عازمین حج خانہ کعبہ کے طواف کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔
170,000 عازمین ضرب 8,760 گھنٹے (ایک سال کے کل گھنٹے): 1,489,200,000 عازمین
یعنی تقریباً ڈیڑھ ارب عازمین سالانہ۔
عمرہ کی ویزا فی 2000 سعودی ریال (533 امریکن ڈالر) ہے۔ یوں تقریباً 800 ارب امریکن ڈالرز سالانہ تو سعودی حکومت صرف ویزا فی کی مد میں کماتی ہے۔ عازمین وہاں جو پیسہ خرچ کرتے ہیں وہ اس سے کہیں زیادہ ہے۔
اگر 800 ارب امریکی ڈالرز کا اندازہ لگانا ہو تو ذہن میں رکھیں کہ کل وزیر اعظم نے تقریر میں پاکستان پر چڑھا ہوا مجموعی بیرونی قرضہ 28 ہزار ارب روپے بتایا ہے جو "صرف" 230 ارب امریکی ڈالرز بنتا ہے۔


دونوں مساجد کی نگران جنرل پریذیڈنسی کے 10 ہزار ملازمین مامور ہیں۔
ملازمین کی تعداد کو 10 کی بجائے 20 ہزار کر لیں اور عالمی اداروں کی جانب سے سعودی عرب میں ملازمین کی اوسط تنخواہ (12 ہزار ڈالرز سالانہ) سے ضرب دے لیں تو بھی یہ رقم صرف ایک چوتھائی (0.24) ارب امریکی ڈالرز بنتی ہے۔
 
آخری تدوین:

اسد

محفلین
... یعنی تقریباً ڈیڑھ ارب عازمین سالانہ۔
جدہ: سعودی حکام کے مطابق حج کے موقع پر مسجد الحرام میں ایک گھنٹے میں ایک لاکھ 70 ہزار عازمین طواف کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ ...
یہ صرف حج کے اعداد و شمار ہیں، دوسرے دنوں کا معاملہ مختلف ہو گا۔
 

م حمزہ

محفلین
یہ صرف حج کے اعداد و شمار ہیں، دوسرے دنوں کا معاملہ مختلف ہو گا۔
حاجیوں کی مجموعی تعداد تیس بتیس لاکھ سے زیادہ نہیں ۔ اور یہی حاجی صاحبان باربار طواف کرتے رہتے ہیں حج کے موسم میں۔ اب حج کے مخصوص دنوں میں غیر حاجیوں کیلئے وہاں جانے پر پابندی بھی ہے۔
 

حسیب

محفلین
عمرہ کی ویزا فی 2000 سعودی ریال (533 امریکن ڈالر) ہے۔
ایسی کوئی فیس نہیں ہے۔ پاکستان میں ٹور آپریٹر شئیرڈ روم کی بنیاد پہ 65، 70 ہزار میں عمرہ کرواتے ہیں۔ اس میں ہوٹل، ٹکٹ، ٹرانسپورٹ شامل ہوتی ہے۔ اگر ساٹھ ہزار عمرہ کی فیس ہو تو اس کا مطلب ہے کہ باقی سب تقریبا مفت
 

م حمزہ

محفلین
میرے خیال میں یہ حج کی فیس ہو گی عمرہ کی فیس بہت کم ہے،
دو سال پے ہم یہاں سے عمرہ کرنے گئے تھے تب فی کس 30 کویتی دینار ادا کئے تھے ایجنٹ کو

سی کوئی فیس نہیں ہے

عمرہ ویزا بالکل مفت ہے۔ حج ویزا کی فیس پر کبھی دھیان نہیں دیا۔ مختلف ممالک سے جو عمرہ کیلئے ایجنٹس وغیرہ کو پیسے دینے پڑتے ہیں وہ ان کی سروس فیس ہوتی ہے۔ نا کہ حکومت سعودیہ کیلئے۔
 

م حمزہ

محفلین
ایسی کوئی فیس نہیں ہے۔ پاکستان میں ٹور آپریٹر شئیرڈ روم کی بنیاد پہ 65، 70 ہزار میں عمرہ کرواتے ہیں۔ اس میں ہوٹل، ٹکٹ، ٹرانسپورٹ شامل ہوتی ہے۔ اگر ساٹھ ہزار عمرہ کی فیس ہو تو اس کا مطلب ہے کہ باقی سب تقریبا مفت
ہمارے ٹور آپریٹرس ہم سے اس سے دگنا یا ڈیڑھ گنا لیتے ہیں۔
 
تقریبا سبهی مراسلوں میں کچھ نا کچھ کمی بیشی دکهائی دے رہی ہے.

میرے 9 قریبی عزیز پنجاب کے 5 مختلف شہروں میں براہ راست عمرہ و حج کے کام سے منسلک ہیں. مجهے بذات خود بہت سی تفصیلات کا علم ہے لیکن پچهلے اڑهائی تین ماہ سے اپنی مصروفیات کے سبب عمرہ و حج کی تازہ ترین پالیسی سے مکمل طور پر غیر واقف ہوں.

تازہ ترین معلومات لیکر ایک آدھ دن میں شراکت کروں گا.
 

م حمزہ

محفلین
تقریبا سبهی مراسلوں میں کچھ نا کچھ کمی بیشی دکهائی دے رہی ہے.

میرے 9 قریبی عزیز پنجاب کے 5 مختلف شہروں میں براہ راست عمرہ و حج کے کام سے منسلک ہیں. مجهے بذات خود بہت سی تفصیلات کا علم ہے لیکن پچهلے اڑهائی تین ماہ سے اپنی مصروفیات کے سبب عمرہ و حج کی تازہ ترین پالیسی سے مکمل طور پر غیر واقف ہوں.

تازہ ترین معلومات لیکر ایک آدھ دن میں شراکت کروں گا.
آپ آرام و سکون کے ساتھ تفصیلات حاصل کرلیں پھر یہاں پہ شئیر کریں ۔ شاید کسی کا بھلا ہو۔
 
Top